عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اَپس کو بنائے رکھنے کے لئے مینجمنٹ حکمت عملیاں انتہائی اہم ہے؛ جموں وکشمیر کو ہندوستان میں زرعی –تکنیکی اسٹارٹ اَپ تحریک کے مشعل بردار کے طورپر تسلیم کیا جارہا ہے:ڈاکٹر جتندر سنگھ


اسٹارٹ –اَپس کا سب سے بڑا استحکام مینجمنٹ کے طلباء کا ساتھ ہے، جو آج گریجویٹ کررہے ہیں:ڈاکٹر جتندر سنگھ

پرانی تعلیمی پالیسی نے ملک میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو جنم دیا، نوجوانوں کو خواہشات کے بندھنوں میں جکڑا، لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قومی تعلیمی پالیسی-2020 پرانی تعلیمی پالیسی کے کئی تضادات کو دور کرے گی:ڈاکٹر جتندر سنگھ

یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اختراعات کا عہد ہے، نظریات کا عہد ہے:ڈاکٹر جتندر سنگھ

ہندوستان آج ایک لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ –اَپس اور سب سے زیادہ یونیکارن کے ساتھ دنیا میں اسٹارٹ -اَپ ایکوسسٹم کی قیادت کررہا ہے:ڈاکٹر جتندر سنگھ

Posted On: 16 JUN 2023 5:02PM by PIB Delhi

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایت، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج جموں کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)کے سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارٹ –اَپس کو بنائے رکھنے کے لئے مینجمنٹ حکمت عملیاں انتہائی اہم ہے اور بتایا کہ اروما مشن (لیونڈر کی کھیتی)کی جائے پیدائش ہونے کے ناطے جموں وکشمیر کو ہندوستان میں زرعی –تکنیکی اسٹارٹ اپ تحریک کے مشعل بردار کے طورپر تسلیم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ہندوستان کی معیشت میں قدر کااضافہ شمال میں ہمالیائی اور جنوب میں اُن سمندری وسائل کے ذریعے کیا جائے گا، جن کا اب تک بہتر استعمال نہیں ہوا ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ یہ اختراعات کا عہد ہے، سوچ اور نظریے کا عہد ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سرکار نظریات اور اختراعات کو بڑھانے اور بنائے رکھنے کے لئے ہر طرح کی تکنیکی اور مالی مدد فراہم کررہی ہے۔

 

01.jpg

 

انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج ایک لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ-اَپس اور 100 سے زیادہ یونیکارن کے ساتھ دنیا میں اسٹارٹ-اَپ ایکو سسٹم کی قیادت کررہاہے۔ موجودہ وقت میں سرکاری روزگار کی ذہنیت میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے اور والدین اس میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اسٹارٹ-اَپس کے سب سے زیادہ استحکام آئی آئی ایم جموں جیسے اداروں سے آج گریجویٹ کرنے والے مینجمنٹ کے طلباء کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جو ہندوستان میں اسٹارٹ-اَپ انقلاب میں تعاون دے سکتے ہیں۔

قومی تعلیمی پالیسی کو ہندوستان میں تعلیم کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ آج کے طلباء قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے استفادہ کنندہ ہیں، جو اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر وسیع رسائی کو یقینی بناتی ہے اور اسے بہت پہلے ہی کرلیا جانا چاہئے تھا۔

 

02.jpg

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پرانی تعلیمی پالیسی نے ملک میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو پیدا کیا، لیکن وزیر اوعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں این ای پی-2020 ماضی کی کئی تضادات کو دور کرے گی۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ مکالمے کی عدم موجودگی کی صورتحال(سائیلو)میں کام کرنے کا عہد ختم ہوگیا ہے اور اداروں کے درمیان زیادہ انضمام کی ضرورت ہے۔ 2023 کے نوجوان انڈیا @2047کی تفسیر کریں گے۔جن کے پاس چیلنج اور مواقع دونوں ہی دستیاب ہیں اور جو دنیا کی اعلیٰ ترین معیشتوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انڈیا @2047کی تعمیر میں تعاون دے سکتے ہیں۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6213)


(Release ID: 1932979) Visitor Counter : 124