وزارت دفاع

آتم نر بھر بھارت:وزارت دفاع- ایم او ڈی نے بھارتی فوج کےمواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کی غرض سے 500 کروڑ روپے کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں 

Posted On: 15 JUN 2023 5:09PM by PIB Delhi

اندرون ملک دفاعی آلات و سازو سامان کی مینوفیکچرنگ کو مزید تقویت بہم پہنچانے ،اور آتم نر بھر بھارت کے وژن کو حقیقت کی شکل دینے میں مصروف نجی شعبہ کو ترغیب فراہم کرنے کی غرض سے ، دفاع کی وزارت نے آئی سی او ایم ایم         ٹیلی لمیٹڈ ، حیدرآباد کے ساتھ 15  جون 2023 کو نئی دہلی میں ایک معاہدہ پر دستخط کئے ۔یہ معاہدہ 5/7.5 ٹن ریڈیو  ریلے یعنی نشریاتی مواصلات سے متعلق آلات اور ساز و سامان کے 1035 کنٹینرس کی سرکاری خرید کی غرض سے کیا گیا ہے۔سرکاری خرید (بھارتی) کے تحت اس معاہدہ کی قدر لگ بھگ 500 کروڑ روپے ہے۔ان کنٹینرس کی فراہمی رواں مالی سال 24-2023 سے شروع کئے جانے کا پروگرام ہے۔

ریڈیو ریلے کنٹینرس کی بدولت بھارتی فوج کے چلتے پھرتے  مخصوص مواصلاتی دستوں سے متعلق ایک دیرینہ مانگ پوری ہوجائے گی ۔ ان کنٹینرس کو ایک خامیوں سے مبرا اور قابل بھروسہ طریقہ سے کام کرنے والے مواصلاتی آلات اور ساز و سامان کے لئے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کی غرض سے استعمال کیا جائے گا۔ان کنٹینرس کو مجاز مخصوص موٹر گاڑیوں کو نصب کیا جائے گااور ان کی کارروائی جاتی ضروریات کے مطابق نقل و حرکت کی جائے گی۔

کمپنی ،اندرون ملک مینو فیکچررز سے سبھی آلات  اور ساز و سامان اور ان کے ذیلی نظام کی حصولیابی کےساتھ یہ کنٹینرس مینو فیکچر کرے گی۔اس قدم کی بدولت دفاعی آلات اور ساز و سامان کی اندرون ملک تیاری کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور نجی شعبہ کو ترغیب حاصل ہوگی ۔آتم نربھر بھارت کے وژن کو حقیقت کی شکل دینے میں سرگرمی سے کام کرے۔اس قسم کے جدید ترین آلات اور ساز و سامان کی تیاری کی بدولت دوست ملکوں کے لئے برآمدات کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

***********

 

ش ح ۔  ع م  - م ش

U. No.6197



(Release ID: 1932783) Visitor Counter : 84