خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت نے نئی دہلی میں ورلڈ فوڈ انڈیا-2023 میں بیرون ملک شرکت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہندوستان میں واقع غیر ملکی مشنوں کے سربراہوں کے ساتھ گول میز کا اہتمام کیا


نمائندوں کو پرگتی میدان، نئی دہلی میں 3-5 نومبر 2023 تک منعقد ہونے والے ’ورلڈ فوڈ انڈیا 2023‘ کے دوسرے ایڈیشن کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا گیا

بات چیت کے دوران، عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں ہندوستان کی منفرد شراکت داری، اس کے وسیع وسائل کی بنیاد کے ساتھ ساتھ صارفین کی بڑی تعداد کو نمایاں کیا گیا

Posted On: 15 JUN 2023 7:25PM by PIB Delhi

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت نے آج سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں ورلڈ فوڈ انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) 2023 میں بیرون ملک شراکت داری پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہندوستان میں واقع غیر ملکی مشنوں کے سربراہوں کے ساتھ گول میز کا اہتمام کیا۔ ’ورلڈ فوڈ انڈیا 2023‘ کا دوسرا ایڈیشن وزارت کی طرف سے 3-5 نومبر 2023 کو پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ ہندوستانی فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کو نمایاں کیا جاسکے، جو عالمی حصص داروں کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ یہ تقریب ملیٹس کے بین الاقوامی سال 2023 کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں ملیٹس (شری انیہ)، نامیاتی پیداوار اور مقامی پروسیسڈ خوراک پر توجہ مرکوز کرنے والے شامل ہوں گے۔

اس بات چیت کی شریک صدارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی سکریٹری محترمہ انیتا پروین اور وزارت خارجہ کے خصوصی سکریٹری جناب پربھات کمار نے کی۔ اس میں مختلف ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنروں، چارج ڈی افیئرز اور دیگر سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ اس بات چیت میں مجموعی طور پر 47 ممالک کی نمائندگی ہوئی۔ امور خارجہ کی وزارت، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت، کامرس کے محکمہ، اے پی ای ڈی اے، ایم پی ای ڈی اے اور دیگر کموڈیٹی بورڈز کے سینئر افسران کے علاوہ اس تقریب کے انعقاد سے منسلک تنظیموں (ایف آئی سی سی آئی، انویسٹ انڈیا اینڈ ای وائی) نے بحث میں حصہ لیا۔

سکریٹری، ایف پی آئی اور خصوصی سکریٹری، ایم ای اے نے نمائندوں کو تقریب کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا۔ بات چیت کے دوران، عالمی خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ہندوستان کی منفرد شراکت داری، اس کے وسیع وسائل کی بنیاد کے ساتھ ساتھ صارفین کی بڑی تعداد نے اسے بیرون ملک مقیم حصص داروں کے لیے پرکشش بنادیا۔

شرکاء کو ایونٹ کے لیے کی گئی تیاریوں اور شرکت کرنے والے ممالک/کاروباری اداروں کے لیے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ سفارت خانوں کے تمام نمائندوں نے خوراک کی موجودہ عالمی صورت حال میں تقریب کی خصوصی اہمیت کو سراہا اور متعلقہ ممالک کی جانب سے فعال شرکت کے لیے ہر ممکنہ کوششوں کا یقین دلایا۔ نمائندوں نے متعلقہ ممالک سے مضبوط فوڈ پروسیسنگ سیکٹرل دستے کی موجودگی کی یقین دہانی کرائی۔

ورلڈ فوڈ انڈیا، 2023 ’’ہول آف گورنمنٹ اپروچ‘‘ کو نمایاں کرتا ہے، کیونکہ مختلف وزارتوں/محکموں/سرکاری تنظیموں (جیسے محکمہ تجارت، وزارت آیوش، وزارت ڈی او این ای آر، ایم ایس ایم ای کی وزارت، کموڈیٹی بورڈ وغیرہ) نے اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی اپنی طاقتوں کے ساتھ پول میں شراکت داری کی ہے، تاکہ اسے کامیاب بنایا جاسکے۔ صنعت کے پیشہ ور افراد کی میٹنگس، بی ٹو بی/جی میٹنگس، ایگزیبشن اور فوڈ اسٹریٹ (خاص طور پر تیار شدہ کھانے کی جگہ) اور ریورس بائیر سیلر میٹ (آر بی ایس ایم)، جس کی ایونٹ کے دوران منصوبہ بندی کی گئی ہے، نے اسے شرکت کرنے والے حصص داروں کے لیے منفرد موقع بنادیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6185

15.06.2023



(Release ID: 1932749) Visitor Counter : 129