امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ریفائنڈ سویابین آئل اور ریفائنڈ سورج مکھی کے تیل پر بنیادی درآمدی ڈیوٹی میں 5 فیصد تک کی کمی کئے جانے سے صارفین کو خوردنی تیل کے لیے کم قیمت ادا کرنی ہوگی
ریفائنڈ سویابین آئل اور ریفائنڈ سورج مکھی کے تیل پر بنیادی درآمدی ڈیوٹی 17.5فیصد سے کم کر کے آج 12.5 فیصد کی گئی
گھریلو بازار میں خوردنی تیلوں کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے پہلے اقدامات کو تقویت ملے گی
Posted On:
15 JUN 2023 1:34PM by PIB Delhi
صارفین کو سستی قیمتوں پر خوردنی تیل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے خوردنی تیل پر بنیادی درآمدی ڈیوٹی کو کم کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی جانب سے ایک آرڈر نوٹیفکیشن نمبر 39/2023 - کسٹمز، مورخہ 14 جون 2023 کے ذریعے جاری کیا گیا جس میں ریفائنڈ سویابین آئل (ایچ ایس کوڈ 15079010) اور ریفائنڈ سن فلاور آئل (ایچ ایس کوڈ 15121910) کی بنیادی درآمدی ڈیوٹی کو آج سے 17.5 فیصد سے کم کر کے 12.5فیصد کر دیا گیا ہے۔ یہ 31 مارچ 2024 تک نافذ رہے گا۔
اس فیصلے سے گھریلو بازار میں خوردنی تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے پہلے اقدامات کو متوقع طور پر تقویت ملے گی۔ بنیادی درآمدی ڈیوٹی ایک اہم عنصر ہے جو خوردنی تیل کی زمینی قیمت کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں گھریلو قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔ ریفائنڈ سورج مکھی تیل اور ریفائنڈ سویابین آئل پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے صارفین کو فائدہ پہنچے گا، کیونکہ اس سے گھریلو خوردہ قیمتوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ریفائنڈ سویابین آئل اور ریفائنڈ سورج مکھی تیل پر درآمدی ڈیوٹی آخری بار اکتوبر 2021 میں 32.5 فیصد سے کم کر کے 17.5 فیصد کر دی گئی تھی۔ ایسا اس لیے کیا گیا تھا کہ جب سال 2021 کے دوران بین الاقوامی قیمتیں بہت زیادہ تھیں، جس کی جھلک گھریلو قیمتوں میں بھی مل رہی تھی۔
امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ ملک میں خوردنی تیل کی قیمتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور صارفین کو اس کی مناسب دستیابی کو یقینی بنا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔و۔ ن ا۔
U- 6177
(Release ID: 1932553)
Visitor Counter : 164