مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ مواصلات نے موبائل ٹاورز کے ذریعے برقی مقناطیسی فیلڈ (ای ایم ایف) تابکاری سے وابستہ غلط فہمی دور کرنے کے لئے ویبینار کا اہتمام کیا

Posted On: 14 JUN 2023 7:50PM by PIB Delhi

محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی)، دہلی ایل ایس اے نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے   آج ویبینار کے ذریعے ایک برقی مقناطیسی فیلڈ (ای ایم ایف) بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس ویبینار میں، ڈی او ٹی دہلی ایل ایس اے کی طرف سے ای ایم ایف تابکاری کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا گیا اور صحت سے متعلق سوالات اور موبائل ٹاورز سے ای ایم ایف شعاعوں کے نقصان دہ اثرات کے بارے میں غلط فہمی  بھی ایک طبی ماہر ڈاکٹر وویک ٹنڈن، پروفیسر (نیورو سرجری)، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز، نئی دہلی  کے ذریعہ واضح کی گئی۔

ای ایم ایف ریڈی ایشن ایک آرایف/برقی مقناطیسی توانائی ہے جو موبائل ٹاور اینٹینا اور موبائل ہینڈ سیٹ سے خارج ہوتی ہےاور بہت کم توانائی کے ساتھ غیر  آئنائزنگ ہوتی ہے۔ دستیاب سائنسی شواہد، مطالعات اور رپورٹس کی بنیاد پر، یہ پتہ چلا ہے کہ موبائل ٹاور سے ای ایم ایف تابکاری کے بیان کردہ خطرے کا کوئی حتمی ثبوت نہیں ہے۔ مزید، موبائل ٹاور سے ای ایم ایف  کا اخراج، جو کہ بین الاقوامی کمیشن آن نان آئنائزنگ ریڈی ایشن پروٹیکشن (آئی سی این آئی آر پی) کی بیان  کردہ محفوظ حدوں سے کم ہے اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے سفارش کردہ ہے ، صحت کے منفی اثرات کا کوئی اطمنان بخش سائنسی ثبوت نہیں ہے۔

محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی) نے اپنے فیلڈ یونٹوں کے ذریعے پہلے ہی ضروری اقدامات کیے ہیں اور موبائل ٹاورز سے خارج ہونے والی ای ایم ایف تابکاری سے حفاظت کے لیے سخت اصول اپنائے ہیں۔ ڈی او ٹی نے تابکاری کے اصول اپنائے ہیں جو کہ آئی سی این آئی آر پی کے بیان کردہ اصولوں سے 10 گنا زیادہ سخت ہیں جیسا کہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے تجویز کیا گیا ہے۔ موبائل ٹاور کی تابکاری سے متعلق تمام معلومات عوام کے لیے محکمہ مواصلات کی ویب سائٹ: https://dot.gov.in/journey-emf پر دستیاب ہیں۔

ڈی اوٹی  اور ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (تی ایس پیز) موبائل ٹاورز/بیس ٹرانسیورا سٹیشنز (بی ٹی ایس) کی ای ایم ایف تعمیل کو محفوظ حد تک یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کرتے ہیں۔

  1. تمام ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ موبائل ٹاورز (بی ٹی ایسز) سے نکلنے والی تابکاری ڈی او ٹی کی طرف سے مقرر کردہ محفوظ حدوں کے اندر ہے اور اس سلسلے میں خود سرٹیفیکیشن متعلقہ ڈی او ٹی ، فیلڈ یونٹس کو لانچ کے موقع پر جمع کرایا جاتا ہے، جب بھی کوئی تبدیلی واقع ہوتی ہے اور ایک دو سالہ/سہ سالی بنیاد پر بھی۔ تمام موبائل ٹاورز سیلف سرٹیفیکیشن جمع کرانے کے بعد ہی تجارتی طور پر کام کرنا شروع کر تےہیں۔
  2. کام کرنے والے موبائل ٹاوروں کی تابکاری کی جانچ ڈی اوٹی دہلی کے فیلڈ یونٹ کے ذریعہ نمونے کی بنیاد پر باقاعدگی سے کی جاتی ہے جو کہ کل کام کرنے والے موبائل ٹاورز (بی ٹی ایس) کا 5فیصد سالانہ ہے۔
  3. مواصلات کی وزارت  کے محکمہ ٹیلی کام (ڈی اوٹی)، کے پاس موبائل ٹاورز اور ای ایم ایف اخراج کی تعمیل کے بارے میں معلومات کے اشتراک کے لیے ایک ویب پورٹل ہے۔ www.tarangsanchar.gov.in پر پورٹل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ای ایم ایف پورٹل ایک عوامی انٹرفیس فراہم کرتا ہے جہاں کسی بھی علاقے کے آس پاس کے موبائل ٹاورز کو دیکھنے کے لیے ایک آسان نقشہ پر مبنی سرچ فیچر فراہم کیا گیا ہے۔ ایک بٹن پر کلک کرکے، موبائل ٹاورز کی ای ایم ایف تعمیل کی حیثیت سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مزید برآں، کوئی بھی شخص  4000 روپئے  کی معمولی فیس آن لائن ادا کر کے اپنے احاطے میں ای ایم ایف اخراج کی پیمائش کے لیے درخواست کر سکتا ہے۔

ویبینار کی توجہ  مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول عوامی نمائندوں، سرکاری محکموں/ایجنسیوں، آر ڈبلیو ایز، سی ایس اوز، اربن لوکل باڈیز/میونسپلٹیز اور عام لوگوں میں ای ایم ایف شعاعوں اور صحت پر اس کے اثرات کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے پر مرکوز کی گئی تاکہ موبائل ٹاورز اور ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی ترقی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہواور ہر ایک کے لئے   خدمات اور نیٹ ورک کوریج کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

*************

 ( ش ح ۔ ا ک۔ رب(

U. No.6161



(Release ID: 1932510) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu