امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے منی پور حکومت کو ریاست میں اناج کے وافر ذخیرہ کو یقینی بنانے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا


سکریٹری ڈی ایف پی ڈی  نے  امپھال کا دورہ کیا؛ امور صارفین ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے  وزیر ، چیف سیکرٹری اور سینئر افسران کے ساتھ ملاقات کی

Posted On: 14 JUN 2023 7:35PM by PIB Delhi

مرکز نے منی پور حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے کہ ریاست کے مختلف حصوں میں ہر وقت غذائی اجناس کا وافر ذخیرہ موجود ر ہے گا اور این ایف ایس اے  استفادہ کنندگان   کو  ان کے استحقاق کے مطابق  مقدار  میں مستقل سپلائی ملتی رہے گی۔

ڈی ایف پی ڈی کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا نے منی پور میں امن و امان کے حالیہ معاملات کے تناظر میں این ایف ایس اے کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے آج امپھال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، ڈی ایف پی ڈی  کے سکریٹری نے  منی پور حکومت  کے امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم  کے وزیر  جناب ایل سسیندروں میتی اور چیف سکریٹری، جناب ونیت جوشی سے ملاقات کی۔ مرکز نے 3 (تین) ماہ جون، 2023 سے اگست، 2023 کی مدت کے لیے  منی پور کی یاستی حکومت  کے غیر این ایف ایس اے مستفیدین کے لیے  امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر 30,000 ایم ٹی چاول کی اضافی مقدار  مختص کی ہے۔

فی الحال، 9 ڈپوز میں اسٹاک کی پوزیشن 30600 ایم ٹی ہے جو این ایف ایس اے کے تحت 12000 ایم ٹی اور غیر این ایف ایس اے کے تحت 6500 ایم ٹی کی مجموعی  ماہانہ مختص مقدار کے لئے کافی  ہے۔

اس کے علاوہ، محکمہ دیما پور، سلچر اور بیرابی سے ریاست منی پور تک مختلف راستوں کے ذریعے اناج کی ہموار اور بلا  رکاوٹ کے سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی راستوں کی تلاش کر رہا ہے اور جون 2023 کے آخر تک ریاست میں کل 25500 ایم ٹی چاول بھیج  رہا ہے۔ آنے والے مہینے میں ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تخمینی اسٹاک پوزیشن کافی ہوگی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ریاست کے کسی بھی حصے میں اناج  کی کوئی قلت نہ ہو، اسٹاک کی باقاعدہ آمد کو برقرار رکھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

14-06-2023))

U- 6150                          



(Release ID: 1932457) Visitor Counter : 101