امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سمندری طوفان ’’بیپرجوائے‘‘ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی


گجرات کے وزیر اعلیٰ، جناب بھوپیندر پٹیل نے مرکزی وزیر داخلہ کو سمندری طوفان کے متوقع راستے میں رہنے والی آبادی کے تحفظ کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا

مرکزی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ’زیرو کیزولٹی‘ کو یقینی بنانا اور سمندری طوفان ’’بیپرجوائے‘‘ سے ہونے والے ممکنہ نقصان کو کم سے کم کرنا ہے

اکیس جون کو ان کی زیر صدارت جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دی گئی اہم ہدایات پر تیزی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے

مرکز نے راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے کافی تعداد میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی ہیں، ضرورت کے مطابق مدد کے لیے فوج، بحریہ، فضائیہ اور ساحلی حفاظتی دستے کی اکائیوں اور اثاثوں کو تعینات کیا گیا ہے

وزارت داخلہ اور ریاستی حکومت کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور حکومت ہند کی تمام ایجنسیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

حکومت گجرات کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی، صورت حال کے بارے میں دریافت کیا

Posted On: 13 JUN 2023 7:37PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کی تاکہ طوفان ’’بیپرجوائے‘‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، مرکزی وزراء جناب منسکھ مانڈویا اور جناب پرشوتم روپالا، حکومت گجرات کے متعدد وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل ایز، چیف سکریٹری اور ضلع مجسٹریٹس نے ورچول طریقے پر میٹنگ میں شرکت کی۔ مرکزی داخلہ سکریٹری، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ممبر سکریٹری اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MJVG.jpg

ڈائریکٹر جنرل، آئی ایم ڈی نے مرکزی وزیر داخلہ کو مشرقی وسطی بحیرۂ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان ’بیپرجوائے‘ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے 14 جون کی صبح تک تقریباً شمال کی طرف بڑھنے کا قوی امکان ہے، پھر یہ طوفان شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھے گا اور 125-135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لے کر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ مستقل رفتار کے ساتھ ایک انتہائی شدید سمندری طوفان کے طور پر سوراشٹر اور کچھ اور ملحقہ پاکستانی ساحلوں کو مانڈوی (گجرات) اور کراچی (پاکستان) کے درمیان جاکھاؤ پورٹ (گجرات) کے قریب 15 جون کی دوپہر تک عبور کرے گا۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ، جناب بھوپیندر پٹیل نے مرکزی وزیر داخلہ کو سمندری طوفان کے متوقع راستے میں رہنے والی آبادی کے تحفظ کے لیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ نکلیں اور جو لوگ سمندر میں ہیں انہیں محفوظ مقام پر واپس بلالیا گیا ہے۔ اب تک کل 21,595 کشتیاں، 27 بحری جہاز اور 24 بڑے جہاز پارک کیے جا چکے ہیں۔ انخلاء کے مقصد سے حساس دیہاتوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ جناب پٹیل نے بتایا کہ طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں میں 450 اسپتالوں کی نشان دہی کی گئی ہے اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مناسب پناہ گاہوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 597 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ این ڈی آر ایف کی 18 ٹیمیں اور ایس ڈی آر ایف کی 12 ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JC1H.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا مقصد ’زیرو کیزولٹی‘ کو یقینی بنانا اور سمندری طوفان ’’بیپرجوائے‘‘ سے ہونے والے ممکنہ نقصان کو کم سے کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 جون کو ان کی زیر صدارت جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دی گئی اہم ہدایات پر تیزی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مرکز نے راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے کافی تعداد میں این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فوج، بحریہ، فضائیہ اور ساحلی حفاظتی دستے کی اکائیوں اور اثاثوں کو ضرورت کے مطابق مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور ریاستی حکومت کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور حکومت ہند کی تمام ایجنسیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ جناب شاہ نے حکومت گجرات کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X93Y.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے گجرات کی حکومت سے کہا کہ وہ حساس مقامات پر رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات کرے اور بجلی، ٹیلی کمیونی کیشن، صحت، پینے کے پانی جیسی تمام ضروری خدمات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری ایسی ہونی چاہیے کہ کسی نقصان کی صورت میں یہ خدمات فوری طور پر بحال ہوسکیں۔ جناب شاہ نے تمام اسپتالوں میں موبائل اور لینڈ لائن کنکٹیوٹی اور بجلی کے متبادل انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ طوفان سے 8-10 انچ بارش ہونے کی توقع ہے، جس سے کچھ اور سوراشٹر میں سیلاب آسکتا ہے۔ انہوں نے اس سے نمٹنے کے لیے ضروری تیاریوں کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب شاہ نے سومناتھ اور دوارکا مندر کے اردگرد تمام ضروری انتظامات کرنے کو بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق گر جنگل میں جانوروں اور درختوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔

جناب امت شاہ نے گجرات کے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو طوفان کے خطرے سے آگاہ کریں اور ان کی مدد کریں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6117



(Release ID: 1932120) Visitor Counter : 143