امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 JUN 2023 8:16PM by PIB Delhi
مجموعی طور پر خوراک کی حفاظت کا انتظام کرنے اور ذخیرہ اندوزی اور بے ایمان سٹے بازی کو روکنے کے لیے، حکومت ہند نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے تاجروں/تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں، بڑے چین خوردہ فروشوں اور پروسیسرز پر گیہوں کے ذخیرہ کرنے کی حدیں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لائسنسنگ کے تقاضوں، سٹاک کی حدود اور مخصوص کھانے پینے کی اشیاء (ترمیمی) آرڈر، 2023 پر نقل و حرکت کی پابندیوں کا خاتمہ آج سے فوری اثر کے ساتھ جاری کر دیا گیا ہے۔ جو 12 جون 2023 سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 31 مارچ 2024 تک لاگو رہے گا۔
اسٹاک کی حدیں انفرادی طور پر ہر ادارے پر لاگو ہوں گی جیسے کہ تاجر/تھوک فروشوں کے لئے - 3000 ایم ٹی ؛ خوردہ فروشوں اور ہر ریٹیل آؤٹ لیٹس کے لیے 10ایم ٹی ؛ بگ چین خوردہ فروشوں- ہر آؤٹ لیٹ کے لیے 10 ایم ٹی اور ان کے تمام ڈپوز اور پروسیسرز پر 3000 ایم ٹی - سالانہ نصب شدہ صلاحیت کا 75فیصد ذخیرہ کرنے کی حد مقررکی گئی ہے۔متذکرہ بالاسبھی متعلقہ قانونی اداروں کو، ذخیرے کی موجودہ صورت حال کا اعلان کرنا ہوگا اور انہیں خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے کے پورٹل (https://evegoils.nic.in/wsp/login) پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور اگر اناج کا ذخیرہ ان کے پاس ہے،اور وہ مقررہ حد سے زیادہ ہیں تو انہیں اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے 30 دنوں کے اندر اسے اناج کی مقررہ حد تک لانا ہوگا۔
مزید برآں، مرکزی حکومت گیہوں کو آف لوڈ یعنی جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم کو اوپن مارکیٹ سیل اسکیم یعنی کھلی منڈی فروخت اسکیم (گھریلو) اوایم ایس ایس (ڈی ) 2023 کے تحت سنٹرل پول اسٹاک سے آٹا ملوں/نجی تاجروں/بلک کو آف لوڈ کیا جائے گا۔ گندم کی خوردہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ای نیلامی کے ذریعے گندم کی مصنوعات کے خریدار/ مینوفیکچررز۔ گندم 10-100 ایم ٹی کے لاٹ سائز میں فروخت کی جائے گی۔ اس نیلامی کے لیے رجسٹریشن ایف سی آئی کے ای-آکشن پلیٹ فارم پر کھلا ہے۔
قیمتوں میں اعتدال لانے اورانھیں مستحکم بنانے کے لئے او ایم ایس ایس کے تحت چاول کو جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ چاول کی ای نیلامی کے پہلے مرحلے کی مقدار کا جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
اوایم ایس ایس کے تحت گندم اور چاول کی آف لوڈنگ کے ساتھ ساتھ گندم کے ذخیرہ کرنے کی حد کا نفاذ حکومت کی طرف سے ضروری اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کا محکمہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ملک میں آسانی سے دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے گندم اور چاول کے اسٹاک کی پوزیشن پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -6091