صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے خاص طورپر کمزور قبائلی گروپوں کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی


صدرجمہوریہ محترمہ مرمو نے پی وی ٹی جیز کے ارکان پر زوردیا کہ وہ تعلیم کو سب سے زیادہ اہمیت دیں

Posted On: 12 JUN 2023 9:26PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (12 جون 2023) راشٹرپتی بھون میں خاص  طورپر کمزور قبائلی گروپوں ( پی وی ٹی جیز ) کے ارکان کے ساتھ  بات چیت کی ۔ انہوں نےاس موقع پر   ثقافتی پروگراموں کا بھی مشاہدہ کیا، جن میں بہار کا مل پہاڑیا ، گجرات  کا سدی ، کیرالہ  کاا یرولا،راجستھان کا سہاریا ، مدھیہ پردیش کا بائیگاپردھونی اور اوڈیشہ کا بدی گلی شامل ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ انہیں  ایک ساتھ تمام  75 پی وی ٹی جیز  کے ارکان  سے مل  کر بہت خوشی ہوئی انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ان میں سے بہت سے لوگ  پہلی مرتبہ اپنے گاؤں سے باہر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہرایک اپنی برادری کا نمائندہ  ہے۔ انہو ں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی برادری کے ارکان کے ساتھ  اپنے تجربات بیان کریں اور انہیں  حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں مطلع کریں ۔

صدرجمہوریہ نے پی وی ٹی جیز کے  ارکان پر زوردیا کہ وہ تعلیم کو  سب سے زیادہ اہمیت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی وی ٹی جی  برادری کے طلبا کے لئے  ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں   سیٹوں کی خصوصی  گنجائش  رکھی  گئی ہے اس کے علاوہ   نیشنل فیلوشپ   اور  اوورسیز  اسکالرشپ اسکیم  میں بھی  ان کے لئے سیٹیں ریزرو ہیں۔ انہوں نے پی وی ٹی جی  کی خواتین پرزوردیا  کہ وہ  قبائلی خواتین کو بااختیار بنانے والی اسکیم سمیت  مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں ۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ  قبائلی ذیلی پلان کے تحت  حکومت ہند کی  41 وزارتیں  اور محکمے  پی وی ٹی جیز  سمیت قبائی برادریوں کی بہبود کے لئے اپنے بجٹ   کا کچھ حصہ محفوظ کرتی ہیں۔انہوں نے ا س بات پرخوشی کا اظہار کیا کہ حکومت نے پی وی ٹی جیز کی ترقی کے لئے  پردھان منتری پی وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن  کا آغاز کیا ہے۔

صدرنے کہا کہ موجودہ بجٹ میں  سکل سیل انیمیا  کو 2047 تک پوری طرح ختم کرنے کی مہم کا اعلان بہت اہم قدم ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ پچھلے چند برسوں   میں  قبائلی برادری کے باصلاحیت  لوگوں کو مختلف شعبوں میں  ان کے  گرانقدر تعاون کے لئے پدم ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔ انہوں نے اس با ت کی امید ظاہر کی کہ پی وی ٹی جی  سماج کے 28 لاکھ  افراد سمیت   قبائلی سماج کے 10 کروڑسے زیادہ افراد  اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیں گے اور  سماج اور ملک  کے لئے اپنا بہترین تعاون فراہم کریں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ قبائلی معاشرے کے لوگوں نے مادر وطن  اور اس کی  قدرتی اور ثقافتی دولت کا تحفظ کرنے کے لئے بہت سی قربانیاں دیں ۔ پائیدار ترقی کے اہداف  کے حصول  کے لئے  ہم سب قبائلی سماج سے سبق  سیکھ سکتے ہیں۔ یہ قبائلی افراد   بشمول  پی وی ٹی جی   سمیت  تمام شہریوں  کا فرض  ہے اور  یہ خواہش ہے کہ  ان کی شناخت  اور  ان کے وجود  کا تحفظ کرتے ہوئے ان کی ترقی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے  اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  پی وی ٹی جی کے ارکان   ہمارے ملک کی شمولیت والی ترقی کے سفر میں  آگے بڑھتے رہیں گے۔

اس سے پہلےدن میں  پی وی ٹی جیز کے ارکان نے  راشٹر پتی بھون  اور امرت ادیان   کا دورہ کیا۔اس دورے کے بعدصدر جمہوریہ نے  امرت اُدیان میں ان سے ملاقات کی اور بات چیت کی ۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

*************

ش ح۔و ا۔ رم

(13-06-2023)

U-6086



(Release ID: 1931854) Visitor Counter : 88