کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہند-متحدہ عرب امارات جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کی مشترکہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کا کامیاب اختتام
ہند-متحدہ عرب امارات سی ای پی اے کے تحت قائم کمیٹیوں، ذیلی کمیٹیوں اور تکنیکی کونسل کو فعال کرنے پر اتفاق
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات 2030 تک غیر پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کو دوگنے سے زیادہ 100 بلین امریکی ڈالر کرنے پر متفق
پیوش گوئل نے ہندوستان - متحدہ عرب امارات کے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے میں قریبی اور مضبوط تعلقات کو از سر نو تحریک اور رفتار دینے کے ساتھ دونوں ملکوں کی شراکت داری میں نمایاں تبدیلی پر زور دیا
جناب گوئل نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تقریباً 16.5 فیصد کی شرح سے بڑھتے ہوئے ابتدائی فوائد کو اجاگر کیا
Posted On:
12 JUN 2023 7:04PM by PIB Delhi
ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نےہند- متحدہ عرب امارات سی ای پی اے کی مشترکہ کمیٹی (جے سی)کی پہلی میٹنگ کامیابی کے ساتھ منعقد کی۔ مشترکہ کمیٹی کے دوران، دونوں فریقوں نے سی ای اے پی کے تحت دو طرفہ تجارت کا جائزہ لیا، سی ای اے پی کے تحت قائم کمیٹیوں/ ذیلی کمیٹیوں/ تکنیکی کونسل کوفعال بنانے پر اتفاق کیا، موثر نگرانی کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر ترجیحی تجارتی اعداد و شمار کے باہمی تبادلے پر اتفاق کیا۔ اس دوران معاہدے کے نفاذ سے متعلق مختلف امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا اور سی ای اے پی کےنفاذ کے باعث ممکنہ مسائل کے حل کے ساتھ ہی خدمات میں تجارت سے متعلق ایک نئی ذیلی کمیٹی کی تشکیل دینے اور ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ پر زور دینے کے ساتھ بی 2 بی شراکت داری نظام کے طور پر ہند – متحدہ عرب امارات سی ای اے پی کونسل (یو آئی سی سی) کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ اقتصادی روابط تیار کرنے اور سی ای اے پی کے فوائد کو بہتر بنانا ہے۔
دونوں فریقین نے عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او )کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ڈبلیو ٹی او کی 13ویں وزارتی کانفرنس(ایم سی 13) کے 13 ویں وزارتی سطح کا اجلاس 26 فروری 2024 کے ہفتے کے دوران ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے خارجہ تجارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی کی قیادت میں حکومت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اعلی حکام اور کاروباری برادری کے نمائندے پر مشتمل شراکت داری والے متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے 11-12 جون 2023 کو ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ ہند-متحدہ عرب امارات جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کی مشترکہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے متفقہ نکات پر آج وزراء کی موجودگی میں دونوں فریقوں کے مابین دستخط کیے گئے۔
قبل ازیں، متحدہ عرب امارات کے غیر ملکی تجارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے آج نئی دہلی میں صنعت و تجارت امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل سے ملاقات کی۔ اس دورے نے ہند-متحدہ عرب امارت جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) کے نفاذ کی پہلی سالگرہ پر ہندوستانی مرحلے کو بھی نشان زد کیا۔ دونوں وزراء نے کامیابیوں اور مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کے کامیاب اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ دونوں ممالک نے 2030 تک غیر پیٹرولیم مصنوعات میں تجارت کا ہدف 100 بلین امریکی ڈالر مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے جو اس وقت 48 بلین امریکی ڈالر ہے۔
دونوں وزراء نے ایک بی –ٹو-بی پروگرام میں بھی شرکت کی جس کا اہتمام محکمہ تجارت نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے اشتراک سے کیا تھا۔ بی –ٹو-بی پروگرام میں کاروباری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، صنعت و تجارت ، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے زور دے کر کہا کہ اس غیر معمولی معاہدے نےدونوں ملکوں کے پہلے سے ہی قریبی اور مضبوط تعلقات کے لیے نئی تحریک اور رفتار فراہم کرتے ہوئے ہند-متحدہ عرب امارات شراکت داری کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تقریباً 16.5 فیصد کی شرح سے اضافے کے ساتھ معاہدے سے ابتدائی فوائد حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں اور مالی سال 2022-23 کے دوران تقریباً 84.84 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں ۔
جناب گوئل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو ہندوستان کی برآمدات میں بھی 12 فیصد کی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 2022-23 میں 31.6 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے کاروباریوں پر زور دیا کہ وہ نئے تعلقات استوار کریں اور اس رفتار کو آگے بڑھائیں۔وزیر موصوف نے دیگر اہم اقدامات پر روشنی ڈالی جن پر دونوں فریقوں کے درمیان تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ان میں ورچوئل تجارتی راہداریاں ، گفٹ سٹی، گجرات میں ابوظہبی سرمایہ کاری اتھارٹی کے دفاتر کا ممکنہ قیام، یو پی آئی شراکت داری اور براہ راست روپے کے لیے ایک موثر نظام کی ممکنہ ترقی سمیت کئی اہم اقدامات شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن الزیودی نے دونوں ممالک کے باہمی اہمیت کے تمام شعبوں میں رابطے کے ذریعہ ہند-متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اس کی قیادت کی خواہش کی تصدیق کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے باہمی اعتماد، تعاون اور تعاون کے اسی جذبے کے ساتھ ہندوستانی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنی وزارت اور حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
خیرمقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے، کامرس سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وفد کے دورے نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
بی ٹو بی پروگرام میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادریوں کے نمائندوں اور دونوں اطراف کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
6081
(Release ID: 1931852)
Visitor Counter : 130