وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جی 20 کے چوتھے ایجوکیشن ورکنگ گروپ کے  اجلاس سے پہلے بارہویں دن تک 1.57 کروڑ طلباء ، 25.46 لاکھ اساتذہ اور 51.10 لاکھ لوگوں سمیت 2.33 کروڑ سے زیادہ  افراد نے عوامی شراکت داری پروگرام میں شرکت کی

 
تاعمر بھر سیکھنے  اور تعلیم کے فروغ کے لیے1.5 سے زیادہ لوگوں نے  ’شِکشا سنکلپ‘ کا عہد لیا :

جناب سنجے کمار

ہندوستان کی زیر صدارت جی 20  کے چوتھے ایجوکیشن ورکنگ گروپ اوروزراء  تعلیم کا اجلاس پونے میں 19 سے 22 جون تک منعقد  ہوگا

Posted On: 12 JUN 2023 6:08PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم 19 سے 21 جون، 2023 کو پونے، مہاراشٹر میں چوتھے اور آخری ایجوکیشن ورکنگ گروپ (ای ڈی ڈبلیو جی) کے اجلاس کی میزبانی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس کا موضوع "مخلوط تعلیم کےتناظر میں بنیادی خواندگی اور شماریات  کےعلم کو یقینی بنانا" ہےاور 22 جون 2023 کو وزراء تعلیم کے اجلاس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

اعلی تعلیم کے سکریٹری، جناب کے. سنجے مورتی؛ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ میں سکریٹری، جناب سنجے کمار اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے سکریٹری ، جناب اتل کمار تیواری نے آج پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کی اور پونے میں ہونے والے جی 20 کے چوتھے ایجوکیشن ورکنگ گروپ کے آئندہ اجلاس ، وزراء سطح کی میٹنگ عوامی شراکت داری پروگرام اور دیگر کے بارے میں بریفنگ دی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RQT7.jpg

جناب سنجے مورتی نے  بتایا کہ پچھلے اجلاس کی طرح، ای ڈی  ڈبلیو جی کی اہم میٹنگ سے پہلے ایک سیمینار ہوگا اور یہ بنیادی خواندگی اور شماریات کے ترجیحی شعبے پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت اسپین، آسٹریلیا، انڈونیشیا، امریکہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، چین اور برطانیہ جیسے ممالک نے سیمینار کے موضوع میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور وہ بطور پینلسٹ شرکت کریں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جی 20 ای ڈی ڈبلیو جی میٹنگ کے پیش خیمہ کے طور پر، محکمہ اعلیٰ تعلیم  16 جون کو آئی آئی ایس ای آر ، پونے میں ای ایل ایس ای وی آئی ای آر کے تعاون سے ایک سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ سیمینار 'قابل رسائی سائنس: فروغ دینے والے تعاون' کے موضوع پر مرکوز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب  میں سائنسی برادری کے مختلف شراکت دار شرکت کریں گے اور قابل رسائی سائنس کے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ  مختلف مقامی صلاحیتوں کے ساتھ کس طرح  مختلف ملکوں میں سائنس کو قابل رسائی  بنایا جا سکتا ہے  اور عالمی ترقی میں معاونت کے لیے سائنس کے اصولوں کو بروئے کار لانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021Q9V.jpg

جناب مورتی نے یہ بھی بتایا کہ ایجوکیشن ورکنگ گروپ کی میٹنگ وزارتی میٹنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی، جس میں جی 20 کے ممبران اور مدعو ممالک کے وزرائے تعلیم کی شرکت ہوگی۔ترجیحی شعبوں ممالک کے درمیان بہترین طریقوں کو شامل کر کے رپورٹ، اور وزارتی اعلامیے جیسے حتمی دستاویزات وزارتی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔  اب تک برطانیہ، اٹلی، برازیل، چین، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سنگاپور، عمان، ماریشس، جاپان، بنگلہ دیش، مصر، متحدہ عرب امارات اور ہالینڈ کے 14 وزراء نے وزارتی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے ۔

جناب سنجے کمار نے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی جانب سے منعقد کیے جانے والے مختلف پیشگی پروگراموں کے بارے میں بتایا۔ مرکزی تقریب کے آغاز کے طور پر، ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی، پونے میں 17 سے 18 جون تک بنیادی خواندگی اور شماریات تاعمر سیکھنے کے لیے زمین تیار کرنے کے بارے میں دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس ان ریاستوں کے  بہترین طریقوں کی نشاندہی کرنے اور ان پر تبادلہ خیال کرنے میں مدد کرے گی جو ریاستیں نوجوان سیکھنے والوں میں بنیادی خواندگی اورشماریات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک  موافق ماحول پیدا کرنے کے لیے اپنا رہی ہیں۔  جو ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کانفرنس کا مقصد دو اہم موضوعات پر غور کرنا ہے –کثیر لسانی معاشرے کے تناظر میں  ایف ایل این کے لیےتدریس کے طریقے اور نظام نیز مخلوط انداز میں اساتذہ کی صلاحیت سازی اور ٹریننگ  شامل ہے۔ اپنے تجربات کا اشتراک کرنے  اور سیکھنے کے لیے مختلف شعبوں کے ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے جس سے مشترکہ اقدامات ، کراس لرننگ اور نفاذ میں چیلنج والے شعبوں کی شناخت کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ تعلیم کے نمائندے، حکومت ہند کے نالج پارٹنر (یونیسکو اور یونیسیف) اور سول سوسائٹی ایجنسیاں اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

جناب کمار نے مزید بتایا کہ  اس کے ساتھ ہی ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی، پونے میں 17 جون کو ایک نمائش کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس دوران خاص طور پر ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شعبہ تعلیم کی دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ تعلیم اور ایف ایل این ، ڈیجیٹل اقدامات، تحقیق اور ہنر کی ترقی میں اپنائے جارہے اختراعی طریقوں کی نمائش کی جائے گی۔ نمائش میں تقریباً 100 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  کرے گا، ڈیجیٹل اقدامات، تحقیق اور ہنر کی ترقی، خاص طور پر ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ تعلیم کے میدان میں تقریباً 100 نمائش کنندگان اس نمائش میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا  کہ جب بنیادی خواندگی  مکممل ہوتی ہے تو تاعمر سیکھنے کا آغاز ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جی 20 کی چوتھی ایجوکیشن ورکنگ گروپ  کی میٹنگ کے پیش نظر زندگی کے ہر طبقے کے لوگوں کو شامل کرنے کے لیے ریاستی، ضلع، بلاک، پنچایت اور اسکول کی سطح پر یکم جون 2023 سےعوامی شراکت داری پروگرام،  ورکشاپ، نمائشیں، سیمینار اور کانفرنسوں جیسی  متعدد سرگرمیاں شروع کی جا چکی ہیں۔ یہ پورا پروگرام ایک بہت بڑی کامیابی ثابت ہو رہا ہے، اور اس میں پہلے ہی 1.57 کروڑ طلباء، 25.46 لاکھ اساتذہ سمیت 2.33 کروڑ سے زیادہ کی شرکت دیکھی جا چکی ہے۔ اور 12 ویں دن تک کمیونٹی کے 51.10 لاکھ افراد، جو نہ صرف بے مثال ہے بلکہ عوام میں اعلیٰ سطح کی دلچسپی اور مصروفیت کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

جناب اتل کمار تیواری نے اوڈیشہ میں عوامی شراکت داری  کی کامیابی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ آئی ٹی آئی،  چوتھی ای ڈی ڈبلیو جی میٹنگ  کے پیش نظر مالی خواندگی جیسےپہلے سے مقرر کردہ 35 موضوعات پر مبنی  ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی آئی، جے ایس ایس، پی ایم کے کے، پولی ٹیکنک، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اور کچھ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں  جیسے 2300 مہارت پر مبنی اداروں کو  ایم ایس ڈی ای نے اس سمت میں منظم کیا ہے۔ ویبنار، ورکشاپ، ہنر مندانہ سوالات سے لے کر بیداری  پیدا کرنے کے پروگرام، ریلیوں جیسی عوامی شراکت داری کی سرگرمیوں میں ملک بھر میں 10 لاکھ سے زیادہ شراکت دیکھی گئی ہے۔ جناب تیواری نے کہا کہ ایم ایس ڈی ای وزارت  تعلیم کے  ساتھ مل کر ایجوکیشن ورکنگ گروپ کے اجلاس کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت تعلیم نے ملک کی ترقی میں تعاون کے لیے تا عمر سیکھنے اور تعلیم کو فروغ دینے کے عہد کے لیے طلباء، اساتذہ اور عام لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 'مائی گو ڈاٹ اِن'  پورٹل پر 'شکسا سنکلپ' شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد ہنر مندی اور تعلیم کے مسلسل فروغ کے ساتھ ذمہ دار شہری تیار کرنا ہے۔  ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں اب تک 1.5 لاکھ سے زیادہ لوگ عہد لے چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

6082



(Release ID: 1931848) Visitor Counter : 125