عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
این سی جی جی نے نوجوان ذہنوں کے لیے اپنے دروازے کھولے ، عوامی پالیسی اور گڈ گورننس میں اپنے پہلے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا
این سی جی جی انٹرن شپ پروگرام کلیدی میدانوں میں سیکھنے اور تحقیق کی سہولت فراہم کرتا ہے
Posted On:
11 JUN 2023 8:13PM by PIB Delhi
نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، جسے بھارت سرکار نے 2014 میں ایک اہم تھنک ٹینک کے طور پر قائم کیا تھا، نے ہونہارنوجوانوں کے لیے اپنے دروازے کھولے اور اپنا پہلا انٹرن شپ پروگرام شروع کیا۔ یہ پوسٹ گریجویشن یا لاء اور انجینئرنگ گریجویٹ پروگراموں کے آخری سال میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی طلبہ یا بھارت کے اندر یا بیرون ملک تسلیم شدہ یونیورسٹیوں / اداروں میں زیر تعلیم ریسرچ اسکالرز کو انٹرن کے طور پر دعوت دیتا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوان اور ذہین ذہنوں کو تحقیق، تنقیدی مطالعہ، دستاویزات اور بہترین طریقوں کی تشہیر کرنے کے لیے فراہم کرنا ہے تاکہ ایک قومی رپوزٹری تیار کی جاسکے، اور وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کیا جاسکے۔ اس سے ان نوجوان طلبہ کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی پالیسی میں حصہ لینے کے مواقع بھی ملیں گے۔ انٹرن شپ کم از کم 8 ہفتوں اور زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کی مدت کے لیے ہے۔ انٹرن کو اعزازیہ کے طور پر دس ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔
این سی جی جی انٹرن شپ پروگرام نے بڑی دلچسپی حاصل کی اور جون 2023 بیچ کے لیے 1700سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان درخواستوں میں سے جانچ پڑتال اور گفت و شنید کے بعد 22 امیدواروں کا انتخاب ان کی تعلیمی اور غیر نصابی کامیابیوں اور عوامی پالیسی، گورننس اور متعلقہ ڈومینز کے جذبے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ وہ قانون، ترقیاتی مطالعہ، صحت عامہ، معاشیات، جغرافیہ، سیاسیات، اور بہت سارے مضامین کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انھوں نے ہارورڈ لاء اسکول، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز، انڈین اسکول آف پبلک پالیسی، اور نیشنل لاء یونیورسٹیوں جیسے اداروں میں اپنی تعلیم حاصل کی ہے۔
این سی جی جی انٹرن شپ پروگرام قلیل مدتی ہے جو عوامی پالیسی سازی اور عملی تجربات کا ایک انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے۔ پروگرام کے اہم مقاصد میں سے ایک مشترکہ ماحول کو فروغ دینا ہے جہاں انٹرن اپنے متعلقہ ڈومینز میں پالیسیوں پر جدید خیالات اور نقطہ نظر پر کام کرسکتے ہیں۔ انٹرن شپ پروگرام میں انٹرن کے لیے گورننس کے مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں سے تعلیم، ڈی سینٹرلائزڈ پلاننگ، ای گورننس، پبلک سروس ڈیلیوری، قوانین و ضوابط، دیہی ترقی اور غربت کا خاتمہ، پانی، صفائی ستھرائی، حفظان صحت اور صحت عامہ، صحت کی دیکھ بھال میں گورننس، پائیداری، آفات سے نمٹنے کا بنیادی ڈھانچہ اور آفات کو کم کرنا، پائیدار شہری انتظام اور شہری نظم و نسق، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ، آبی وسائل کے انتظام اور دریاؤں کی بحالی، آب و ہوا کی تبدیلی، ماحولیات اور صاف توانائی، قبائلی امور، نگرانی، اعداد و شمار کے تجزیے اور تشخیص، پروجیکٹ کی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ، انتظام اور نگرانی، قدرتی وسائل، ماحولیات اور جنگلات، ماس کمیونیکیشن اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ عوامی پالیسی اور گورننس کے میدان میں دیگر متعلقہ میدان شامل ہیں۔
پہلے ہفتے میں ماہرین کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن منعقد کیے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر امرجیت سنہا، ڈاکٹر امرجیت سنگھ اور بھارت سرکار کے سابق سکریٹری جناب تروان بجاج اور جناب یوگل جوشی، جناب شرت چندر، جناب اپورو مشرا جیسے ممتاز مقررین نے ان انٹرنز کی رہنمائی کی اور پبلک پالیسی اور گڈ گورننس کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ آنے والے ہفتے میں، انھیں مزید ڈومین ماہرین کے ساتھ گفت و شنید کرنے کے مواقع ملیں گے۔ اگلے ہفتے تک آگے بڑھتے ہوئے، ہر انٹرن اپنے تعلیمی پس منظر اور دلچسپیوں کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے اپنی انٹرن شپ مدت کے لیے ایک مخصوص ڈومین کا انتخاب کرتا ہے۔ اس کے بعد انٹرن مینٹورشپ کے ذریعے تحقیق، مطالعہ کیس اسٹڈیز اور بہترین طریقوں کو انجام دیں گے اور ان کے تعاون کو دستاویزی شکل دی جائے گی اور استعمال کیا جائے گا، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان کی رائے قومی سطح پر فیصلہ سازی کے عمل میں جائے۔ یہ طریقہ کار نہ صرف گورننس کے چیلنجوں کے بارے میں ان کی تفہیم میں اضافہ کرے گا بلکہ انھیں ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ضروری مہارتوں سے بھی لیس کرے گا۔ انٹرن اور ماہرین کے درمیان خیالات کا یہ باہمی تبادلہ شہریوں پر مرکوز حکمرانی کی راہ ہموار کرے گا اور اس کے نتیجے میں ایسی پالیسیاں تشکیل پائیں گی جو عوام کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کریں گی۔
انٹرن شپ پروگرام کا آغاز حوصلہ افزا انداز میں کرتے ہوئے ڈی جی جناب بھرت لال نے افتتاحی سیشن میں ایک فکر انگیز لیکچر دیا۔ اس شعبے میں اپنے وسیع تجربے اور مہارت کے ساتھ جناب بھرت لال نے پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر سیکھنے اور ترقی کرنے کے لیے اس نمائش کا استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انٹرن شپ کے لیے سمت متعین کی۔
انھوں نے معاشروں اور قوموں کی تشکیل میں اچھی حکمرانی کی اہمیت اجاگر کی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ گورننس دیانتداری، شفافیت، احتساب اور کارکردگی پر مبنی ہونی چاہیے۔ انھوں نے انٹرنز پر زور دیا کہ وہ گورننس کی پیچیدہ حرکیات کو سمجھیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گڈ گورننس کے طریقوں کو نافذ کرنے کے عملی پہلوؤں کی گہری تفہیم حاصل کریں۔ این سی جی جی گورننس میں تبدیلی لانے والوں اور رہنماؤں کی اگلی نسل کی پرورش اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے عزم بستہ ہے۔ جیسے جیسے نوجوان ذہن مرکزی اسٹیج پر پہنچ رہے ہیں، بھارت جدت طرازی، قیادت اور تبدیلی کی ایک لہر دیکھنے کے لیے تیار ہے، جو نوجوان ذہنوں کی طرف سے چلایا جاتا ہے جو ملک کی تقدیر کو تشکیل دیں گے۔
پورے این سی جی جی انٹرن شپ پروگرام کی کوآرڈینیشن اور عملدرآمد فنانس آفیسر ڈاکٹر یشو شرما اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غزالہ حسن کی نگرانی میں این سی جی جی کی ٹیم کے ساتھ ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6045
(Release ID: 1931533)
Visitor Counter : 187