کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جی ای ایم اترپردیش میں ضلع سطح پر فروخت کار-خرید کنندگان ورکشاپ کا انعقاد کرے گا
12جون-31اگست 2023 کے درمیان اترپردیش کے تمام 75اضلاع میں جی ای ایم ورکشاپ
جی ای ایم کے کام کرنے کے طریقے کی سمجھ بڑھانے اور اترپردیش میں خریداروں اور فروخت کاروں کے سوالوں اور تشویش کا حل نکالنے کا ہدف
اترپردیش کے ہر کونے سے رسائی او رشراکت داری کو یقینی بنانے کے لئے خریدار-فروخت کار ورکشاپ
Posted On:
11 JUN 2023 3:34PM by PIB Delhi
ہندوستان کا اہم آن لائن خرید فلیٹ گورنمنٹ –ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کل سے 31 اگست 2023 تک اترپردیش کے تمام 75اضلاع میں خریدار-فروخت کار ورکشاپ کا انعقاد کررہا ہے۔ ان ورکشاپ کا مقصد جی ای ایم کی کام کرنے کی صلاحیت کے سمجھ کو بڑھانا ہے، ساتھ ہی ان کے کسی بھی سوال یا تشویش کو دور کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
خریدار-فروخت کار ورکشاپ ریاست کے ہرکونے سے رسائی اور شراکت داری کو یقینی بنانے کی سمت میں اہم قدم ہے۔ جی ای ایم اترپردیش کے دور دراز اضلاع میں خریداروں اور فروخت کاروں کو فلیٹ فارم کے فوائد کو مؤثر طریقے سے اٹھانے کے لئے ضروری معلومات اور وسائل مہیا کرکے بااختیار بنانے میں یقین رکھتا ہے۔یہ ورکشاپ سوالوں کا حل نکالنے،رہنمائی کرنے اور ضلع سطح پر استعمال کنندگان کی مشکلات پر غوروخوض کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طورپر کام کرے گی۔
ورکشاپ میں شرکاء کو جی ای ایم کی خصوصیات ، رجسٹریشن عمل اور آن لائن خرید کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں وسیع تربیت ملے گی۔جی ای ایم ماہرین امداد کرنے اور خریداروں و فروخت کاروں کی مخصوص تشویش کو دور کرنے کے لئے دستیاب ہوں گے۔
ورکشاپ نیٹ ورکنگ کے مواقع کی سہولت بھی دے گی، جس سے شرکاء کو ممکنہ شراکت داروں سے جوڑنے اور کاروباری تعاون کا پتہ لگانے میں اہل بنایا جاسکے گا۔
جی ای ایم اترپردیش اور پورے ملک میں بلارکاوٹ ، مؤثر اور شفاف خرید رویوں کو آسان بنانے کے لئے عہد بند ہیں۔ یہ فروخت کار-خریدار ورکشاپ ہر اسٹیک ہولڈرز کر باختیار بنانے اور ڈیجیٹل اختراعات کے توسط سے اقتصادی ترقی کو تحریک دینے کے لئے جی ای ایم کے وقف کا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اگست 2016 میں تصور کئے گئے جی ای ایم نے ہندوستان میں عوامی خرید ایکوسسٹم میں انقلاب لا دیا ہے۔ عمل کو ڈیجیٹل بناکر ، جدت ، اینالیٹکس کا استعمال کرکے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر جی ای ایم نے عوامی خرید میں مہارت، شفافیت اور شمولیت کو بڑھاوا دیا ہے۔ یہ کامیابی کے ساتھ مرکز اور ریاستی سرکار کے محکموں،ایجنسیوں اور پبلک سیکٹر کی صنعتوں کو ایک ساتھ لے آیا ہے، جس سے ملک بھر میں خریداروں اور فروخت کاروں کے یکساں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(11.06.2023)
(U: 6037)
(Release ID: 1931499)
Visitor Counter : 126