پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 JUN 2023 10:07PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر اعظم عالیجناب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔
دونوں لیڈرو ں نے باہمی تعاون کے بہت سے امور کا جائزہ لیا اور کثیر رخی اور آپسی مفاد کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم نریند ر مودی نے اپریل 2023 میں جدہ کے راستے سوڈان سے بھارتی شہریوں کے کامیاب انخلاء کے دوران سعودی عرب کی زبردست حمایت اور تعاون کے لئے ولیعہد محمد بن سلمان کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آئندہ عازمین حج کے لئے اپنی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
ولیعہد محمد بن سلمان نے بھار ت کی جی 20 کی صدارت کے حصے کے طورپر اس کی پہل قدمی کے لئے اپنی مکمل حمایت سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ بھار ت کے اپنے دورے کے سلسلے میں بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ دونوں لیڈرو ں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ بنائے رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
*************
ش ح۔ح ا۔ رم
U-5967