کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کوئلہ کی  وزارت نے 22 کوئلے کی کانوں کے لیے ویسٹنگ آرڈرز جاری کیے ہیں


کوئلے کے مشترکہ ذخائر 6379.78ملین ٹن تک پہنچ گئے

کمرشل نیلامی کے تحت اب تک 73 ویسٹنگ آرڈرز جاری کیے گئے ہیں

Posted On: 08 JUN 2023 4:00PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کی نامزد اتھارٹی نے آج یہاں کمرشل کوئلہ کانوں کی نیلامی کے تحت کوئلہ بلاکوں کے کامیاب بولی دہندگان کو 22 کوئلے کی کانوں کے لیے ویسٹنگ آرڈرز جاری کیے ہیں۔ کوئلے کی 22 کانوں میں سے گیارہ کانیں کول مائنز (اسپیشل پروویژن) ایکٹ، 2015 کے تحت ہیں اور باقی مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 کے تحت آتی ہیں۔ کوئلے کی سولہ کانیں مکمل طور پر ایکسپپلورڈ کانیں ہیں جبکہ چھ کانیں  جزوی طور پر ایکسپلورڈ  کانیں ہیں۔

 

بائیس  کوئلے کی کانوں کی مجموعی اعلی ترین درجہ بندی کی صلاحیت ( پی آر سی)53 ملین ٹن سالانہ (این ٹی پی اے) ہے اور اس میں تقریباً 6,379.78 ملین ٹن (ایم ٹی) جیولوجیکل ریزرو ہیں۔ توقع ہے کہ ان کانوں سے سالانہ 9,831 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی اور یہ  7,929 کروڑ روپے کی کیپیٹل سرمایہ کاری کو راغب کریں گی۔ اس سے  براہ  راست اور  بالواسطہ طور پر تقریباً 71,467 لوگوں کو روزگار ملے گا۔

 

کوئلہ کی ان 22 کانوں کی ویسٹنگ کے ساتھ، کوئلہ کی وزارت نے 149.304 ایم ٹی پی اے کے مجموعی پی آر سی کے ساتھ اب تک کمرشیل نیلامیوں کے تحت کل 73 کوئلے کی کانوں کے لیے ویسٹنگ آرڈرز جاری کیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ریاستی حکومتوں کو 23,097.64 کروڑ روپے  کی سالانہ آمدنی پیدا ہوگی اور اس سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر  2,01,847 افراد کو روزگار کے مواقع  ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

08-06-2023))
U- 5951                          



(Release ID: 1930789) Visitor Counter : 110