عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ نیلگوں معیشت اور خلائی معیشت، ان چند نئے تصورات میں شامل ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 9 سالوں میں متعارف کرائے ہیں


وزیر موصوف، مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے کی یاد میں، ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے ایک حصے کے طور پر ’’ویاپار سمیلن‘‘ (صنعت اور تاجروں کی میٹنگ)سے خطاب کررہے تھے

Posted On: 07 JUN 2023 5:03PM by PIB Delhi

نیلگوں معیشت اور خلائی معیشت، ان چند نئے تصورات میں شامل ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 9 سالوں میں متعارف کرائے ہیں ۔

یہ بات آج یہاں سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، پی ایم او، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کےوزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے، مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے کی یاد میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کے ایک حصے کے طور پر’’ویاپر سمیلن‘‘(صنعت اور تاجروں) سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، معیشت کے تئیں وزیر اعظم مودی کے نقطہ نظر کی ایک خاصیت یہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف چوری یا بددیانتی پر روک لگا کر اور قابل گریز پابندیوں اور کاروبار میں آسانی کے لیے ضوابط کے بوجھ کو کم کرکے، معیشت کے موجودہ ستونوں کو مضبوط اور مستحکم کیا ہے، بلکہ انہوں نے ہندوستانی معیشت میں نئی جہتیں بھی متعارف کروائیں جن پر پچھلی حکومتوں نے شاید ہی کوئی توجہ دی حالانکہ یہ انتہائی اہم تھیں۔ اگر ہندوستان کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنا ہے تو اسے عالمی معیارات کے مطابق کھڑا ہونا پڑے گا اور ملک کی مستقبل کی معیشت کی قدر میں اضافہ، سمندری وسائل اور خلاء جیسے اب تک کم دریافت شدہ شعبوں سے ہوگا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ بھی فخر کی بات ہے کہ اگرچہ ہمارا خلائی سفر، امریکہ اور سوویت یونین جیسے ممالک کے کئی سال بعد شروع ہوا تھا لیکن آج یہ ممالک اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کی طرف سے فراہم کردہ ہماری ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ اب تک لانچ کیے گئے کل 385 غیر ملکی سیٹلائٹس میں سے 353 سیٹلائٹس، گزشتہ 9 سالوں کے دوران لانچ کیے جا چکے ہیں اور 174 ملین امریکی ڈالر کمائے جا چکے ہیں جبکہ یورپی سیٹلائٹس کی لانچنگ سے 86 ملین یورو کی آمدنی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ جہاں ہندوستان نے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر، برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وہیں اس نے انکے سیٹلائٹ لانچ کرکے آمدنی بھی حاصل کی ہے۔

جہاں تک نیلگوں معیشت کا تعلق ہے، وزیر اعظم مودی نے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں ڈیپ سی مشن کے بارے میں بات کی تھی کیونکہ وہ لوگوں کو سمندر کی تہہ کے نیچے چھپی ہوئی نیگوں دولت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ کاروبار کے نئے کلچر کو اپنائیں اور ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے جو ہندوستان میں دستیاب نہ ہو، لیکن بعض اوقات ہم اس سے استفادہ نہیں کر پاتے تھے، کیونکہ ہم اس سے پوری طرح واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آج نہ صرف کاروبار میں آسانی فراہم کر رہی ہے بلکہ نئی کاروباری مصنوعات تیار کرنے اور ان کی مارکیٹنگ میں بھی مدد فراہم کر رہی ہے۔

وزیر موصوف نے خاص طور پر کاروباری برادری سے ممکنہ اسٹارٹ اپس کی نشاندہی کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو جاتا ہے کہ ہندوستان اسٹارٹ اپ ایکو نظام میں دنیا میں تیسرےمقام پر ہے۔ لیکن اس کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں مسلسل محنت کرنی ہوگی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کھادی کاروبار کی بحالی کے لیے، وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی ستائش کی جس سے 10 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔

*****

U.No.5931

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1930635) Visitor Counter : 130