شہری ہوابازی کی وزارت

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے 'سیوا، سوشاسن اور غریب کلیان' کے نو سال مکمل ہونے پر شہری ہوا بازی کی وزارت کی کامیابیوں کو شمار کیا


گھریلو مسافر 2014 میں 60 ملین سے دگنا ہو کر 2020 میں 143 ملین ہو گئے: جناب سندھیا

گزشتہ 9 سالوں کے دوران،11 مزید گرین فیلڈ ہوائی اڈے کام کر نے لگے ہیں ،

اڑان اسکیم  کے تحت180 آر سی ایس ہوائی اڈوں بشمول 25 واٹر ایروڈروم اور 40 ہیلی پیڈ کی آپریشن کے لیے شناخت کیے گئے ہیں

Posted On: 07 JUN 2023 6:00PM by PIB Delhi

مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج نئی دہلی میں گزشتہ نو سالوں میں شہری ہوا بازی کی وزارت کی کامیابیوں کو مشترک کیا۔ انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہوا بازی کا شعبہ جو صرف چند لوگوں تک محدود تھا اب عام آدمی کی پہنچ میں ہے۔‘‘

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستان گھریلو ہوا بازی کا تیسرا سب سے بڑا بازار ہے ۔ 2014 میں گھریلو مسافروں کی کل تعداد 60 ملین تھی جو کوویڈ 19 سے پہلے 2020 میں دگنی ہو کر 143 ملین ہو گئی۔ بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 43 ملین سے بڑھ کر 64 ملین ہو گئی ہے (تقریباً 50 فیصد کا اضافہ)۔ طیاروں کے معاملے میں، کووڈ-19 کے اثرات کے باوجود یہ تعداد 2014 میں تقریباً 400 سے بڑھ کر 2023 میں 723 ہو گئی ہے۔

سال 2014 تک ملک میں صرف 74 ہوائی اڈے کام کر رہے تھے۔ مارچ 2023 تک، حکومت نے مزید 74 ہوائی اڈوں/ ہیلی کاپٹروں/ واٹر ایروڈرومز کو آپریشنل کیا، اور حکومت ہند کا ہدف ہے کہ وہ کل تعداد کو 220 تک لے جائے۔

پچھلے 9 سالوں کے دوران، مزید 11 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اڑان  اسکیم کے تحت، ملک میں آر سی ایس  پروازوں کے آپریشن کے لیے 180 آر سی ایس ہوائی اڈوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں 25 واٹر ایروڈوم اور 40 ہیلی پیڈ شامل ہیں۔ اب تک، 1152 درست آر سی ایس راستوں میں سے، 475 آر سی ایس روٹس شروع ہو چکے ہیں، جو 74 ہوائی اڈوں کو جوڑ رہے ہیں جن میں 9 ہیلی پورٹ اور 2 واٹر ایروڈوم شامل ہیں۔

آر سی ایس اڑان اسکیم کے تحت، 121.67 لاکھ مسافروں نے سفر کیا ہے اور 11 اپریل 2023 تک آر سی ایس اڑان پروازوں کے آپریشن کے لیے منتخب ایئر لائن آپریٹرز کو تقریباً 2585.25 کروڑ روپے کی وی جی ایف  جاری کی گئی ہے۔ حال ہی میں، اڑان 5.1کو خصوصی طور پر ہیلی کاپٹر کے راستوں کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔

جون 2016 تک، فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشنز (ایف ٹی اوز) کی تعداد 29 تھی۔ آج تک یہ تعداد 54 بیس کے ساتھ بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔ دسمبر 2023 تک مزید 9 بیس شامل کیے جانے کا امکان ہے جس سے بیسوں کی تعداد 63 ہو جائے گی۔ مالی سال 2014-15 سے 2019-20 تک، 24 اے اے آئی  کے زیر انتظام ہوائی اڈوں اور6 جے وی/ پی پی پی ہوائی اڈوں پر دستیاب کارگو سہولیات کے ذریعے سنبھالا جانے والا کل کارگو 5.66فیصد کی سی اے جی آر  کے ساتھ 25.27 ایل ایم ٹی  سے بڑھ کر 33.28 ایل ایم ٹی  ہو گیا۔

گھریلو پروازوں کے مسافروں کے لیے ’’ڈیجی یاترا‘‘ شروع کی گئی ہے۔ ڈی جی یاترا ہوائی اڈوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے، پریشانی سے پاک اور صحت سے متعلق خطرے سے پاک مسافروں کے عمل کے لیے ایک نیا عالمی معیار قائم کر رہی ہے۔ اسے تین ہوائی اڈوں یعنی دہلی، بنگلور اور وارانسی میں 1 دسمبر، 2022 کو اور چار دیگر ہوائی اڈوں - حیدرآباد، کولکتہ، پونے اور وجئے واڑہ میں مارچ، 2023 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر لاگو کیا جائے گا۔

ہوائی کرایوں کے موضوع پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر نے دو دن پہلے ایئر لائن آپریٹرز کے ساتھ اپنی میٹنگ کے بارے میں بتایا جس کے نتیجے میں کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔ مرکزی وزیر نے کہا، "اڈیشہ کے بدقسمت سانحہ کے معاملے میں، ایئر لائنز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مرنے والوں کے خاندانوں کو مفت گاڑی (کارگو) خدمات فراہم کریں"۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ شہری ہوا بازی کی وزارت کا کردار ایک ریگولیٹر کا نہیں ہے، بلکہ ایک سہولت کار کا ہے۔

*******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5932



(Release ID: 1930632) Visitor Counter : 92