ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

مرکزی کابینہ نے ’کوئلے کی تلاش اور لگنائٹ اسکیم‘ کی مرکزی سیکٹر اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی

Posted On: 07 JUN 2023 3:00PM by PIB Delhi

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے آج عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت ’’کوئلہ کی تلاش اور لگنائیٹ اسکیم ‘‘ کی مرکزی سیکٹر اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی جس پر  2980 کروڑ روپے 2021-22 سے 2025-26 تک 15 ویں مالیاتی کمیشن سائیکل کے ساتھ شریک ٹرمینس کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت کوئلہ اور لگنائٹ کی تلاش دو وسیع مراحل میں کی جاتی ہے: (i) پروموشنل (علاقائی) تلاش یا ایکسپلوریشن اور (ii) نان کول انڈیا لمیٹڈ بلاکس میں تفصیلی تلاش۔

یہ منظوری پروموشنل (علاقائی) ایکسپلوریشن (علاقائی تلاش) کے لیے 1650 کروڑ روپے اور غیر سی آئی ایل علاقوں میں تفصیلی ڈرلنگ کے لیے 1330 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ تقریباً 1300 مربع کلومیٹر رقبہ علاقائی تلاش کے تحت آئے گا اور تقریباً 650 مربع کلومیٹر رقبہ تفصیلی ریسرچ کے تحت آئے گا۔

ملک میں موجود کوئلے کے وسائل کو ثابت کرنے اور ان کا تخمینہ لگانے کے لیے کوئلے اور لگنائٹ کی تلاش کی ضرورت ہے جو کوئلے کی کان کنی شروع کرنے کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ان دریافتوں کے ذریعے تیار کی گئی جیولوجیکل رپورٹس کو نئے کوئلے کے بلاکس کی نیلامی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے بعد لاگت کامیاب مختص یا الاٹ  کرنے والے سے وصول کی جاتی ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-5919



(Release ID: 1930594) Visitor Counter : 120