زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ہندوستان کا زرعی تحقیق کا ادارہ، این آئی آر ایف 2023 کے تحت، زرعی سائنس میں بہترین کارکردگی کےدرخشان ستارہ کے طور پر چمک رہا ہے
Posted On:
06 JUN 2023 5:03PM by PIB Delhi
ہندوستان کا زرعی تحقیق کا ادارہ ، جو پوسا انسٹی ٹیوٹ کے نام سے معروف ہے اور جوسبز انقلاب کا پیش خیمہ ہے، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے زمرے کے تحت، سال 2023 کے لیے،ادارہ جاتی درجہ بندی کے قومی فریم ورک (این آئی آر ایف) کے ذریعے، درجہ بندی کےاعلی ترین مقام تک پہنچ گیا ہے۔ . نیشنل انسٹیٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) کے آٹھویں ایڈیشن کا اعلان، حکومت ہند کے خارجی امور اور تعلیم کےوزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے 5 جون 2023 کو کیا۔ این آئی آر ایف نے تقریباً 8686 اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) کی درجہ بندی جاری کی ہے جنہوں نے درجہ بندی کی مشق میں حصہ لیا۔ اس سے پہلے چار زمروں اور سات مضامینی ڈومینز تھے۔ زراعت اور اس سے منسلک شعبے کو پہلی بار مضامینی ڈومین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
آئی اے آر آئی، زرعی تحقیق، تعلیم اور توسیع کرنےمیں مہارت کے لیے اپنے عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے پہلے ہی اپنے آپ کوایک عالمی یونیورسٹی کے طور پر، ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ اس نے زراعت، کمیونٹی سائنس، بی ٹیک (انجینئرنگ) اور بی ٹیک (بائیو ٹیکنالوجی) کے 4 شعبوں میں انڈرگریجویٹ پروگرام شروع کیے ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے ساتھ ہم آہنگی؛ پیشہ ورانہ تعلیم پر زور دینے کے لیے کئی ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
آئی اے آر آئی کی فیکلٹی کی محنت اور ذہانت کے علاوہ؛ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور وائس چانسلر ڈاکٹر اشوک کمار سنگھ کی منصوبہ بندی اور رہنمائی اور ڈین اور جوائنٹ ڈائریکٹر، ایجوکیشن، ڈاکٹر انوپما سنگھ اور ایسو سیٹ ڈین ڈاکٹر اتل کمار کی سرشار کوششوں نے، پہلامقام پوزیشن حاصل کرنے میں بہت کام کیا ہے۔ ادارہ، ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آرکے ڈی جی، ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک کے ساتھ ساتھ ڈی ڈی جی (تعلیم)، ڈاکٹر آر سی اگروال اور ڈی ڈی جی (فصلیں) ڈاکٹر ٹی آر شرما کی حوصلہ افزائی، حمایت اور رہنمائی کا تہہ دل سے اعتراف کرتا ہے۔
حکومت ہند میں خارجی امور اور تعلیم کےوزیر مملکت نے ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے آئی اے آر آئی کو یہ ایوارڈ دیا۔
*****
U.No.5882
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1930359)
Visitor Counter : 125