وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے امریکی کانگریس کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرنے کی دعوت قبول کی
Posted On:
06 JUN 2023 9:45PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی کی جانب سے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی کانگریس کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر فخر کا اظہار کیا جوکہ مشترکہ جمہوری اقدار، عوام سے عوام کے مضبوط روابط اور عالمی امن اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ایوان کے اسپیکر کیون میک کارتھی کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
’’ کیون میکارتھی، مچ میک کونل، چارلس شمر اور حکیم جیفریز، پُر وقار دعوت کے لئے آپ کا شکریہ ۔ میں تہہ دل سے اس دعوت کو قبول کرتا ہوں اور کانگریس کی مشترکہ میٹنگ سے ایک بار پھر خطاب کرنے کا منتظر ہوں۔ ہمیں امریکہ کے ساتھ اپنی جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر فخر ہے، جو کہ مشترکہ جمہوری اقدار، عوام سے عوام کے مضبوط روابط اور عالمی امن اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 5893
(Release ID: 1930352)
Visitor Counter : 125
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam