سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ ناگالینڈ میں 25 کلومیٹر 2 لین والے ہائی وے کی ترقی، شمال مشرقی خطے میں پڑوسی ریاستوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہے
Posted On:
06 JUN 2023 12:37PM by PIB Delhi
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں کہا کہ ہم فی الحال پیکیج-3 کے حصے کے طور پر، چکاباما سے لے کر زونہیبوتو تک محیط، 25 کلومیٹر 2 لین والے ہائی وے کو پوری تندہی کے ساتھ تیار کر رہے ہیں۔
ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر موصوف نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد، شمال مشرقی خطے میں پڑوسی ریاستوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانا ہے، جو تمام مسافروں کے لیے موثر، پائیدار اور اقتصادی نقل و حمل کے اختیارات پیش کرتا ہے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں، ہم شمال مشرقی خطہ میں اعلیٰ درجے کی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں، اس طرح اس کی اقتصادی ترقی کو متحرک کیا جا رہا ہے۔
*****
(ش ح - اع - ر ا)
U.No.5878
(Release ID: 1930290)
Visitor Counter : 175