تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی قومی امداد باہمی پالیسی دستاویز کا مسودہ تیار کرنے کے لیے قومی سطح کی کمیٹی کے چیئرمین جناب سریش پربھو، آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کو ایک پریزنٹیشن پیش کی


کمیٹی کے اراکین نے مختلف شعبوں میں اہم سفارشات کے ساتھ پالیسی کے مسودے کے مقاصد، وژن اور مشن کے بارے میں امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کو آگاہ کیا

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ‘سہکار سے سمردھی’ کے وژن کو کیسے عملی جامہ پہنائیں اور نئی پالیسی کے ذریعے کوآپریٹو تحریک کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے بارے میں اپنی رہنمائی سے نوازا

ریاستی حکومتوں، مرکزی وزارتوں/محکموں، قومی کوآپریٹیو وغیرہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد جولائی 2023 میں نئی امداد باہمی کی پالیسی کے منظر عام پر آنے کی توقع ہے

نئی قومی امداد باہمی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے قومی سطح کی کمیٹی 2ستمبر 2022 کو وزیر داخلہ اور وزیر امداد باہمی کے جناب امت شاہ کی قیادت میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘سہکار سے سمردھی’ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک نئی قومی پالیسی تیار کرنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی تھی

Posted On: 05 JUN 2023 8:26PM by PIB Delhi

نئی قومی تعاون پالیسی دستاویز کا مسودہ تیار کرنے کے لیے قومی سطح کی کمیٹی کے چیئرمین جناب سریش پربھو نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ کو ایک پریزنٹیشن دیا۔ میٹنگ میں دیگر کمیٹی ممبران بشمول شری دلیپ سنگھانی، چیئرمین، این سی یو آئی ، جناب کے وی شاہ جی، چیئرمین، نابارڈ، جناب جیوتندرا مہتا، چیئرمین، این اے ایف سی یو بی ، جناب پی کے اگروال، مالیاتی مشیر، محکمہ  تعاون، حکومت  اتر پردیش، ڈاکٹر اوما کانت داش، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ آنند(آئی آر ایم اے)، جناب ستیش مراٹھے، ڈائریکٹر، آر بی آئی ، ڈاکٹر سی پچائی، پروفیسر، گاندھی گرام دیہی یونیورسٹی، ڈاکٹر ہیما یادو اور ڈائریکٹر،وی اے ایم این آئی سی او ایم نےبھی شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری (تعاون)، ایڈیشنل سیکرٹری (تعاون) اور وزارت تعاون کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-06-05at8.43.29PMDFKN.jpeg

کمیٹی کے ارکان نے وزیر تعاون جناب امت شاہ کو مسودہ پالیسی کے مقاصد، وژن اور مشن کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں کلیدی سفارشات کے بارے میں بتایا جس میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور حکمرانی، کوآپریٹیو کو متحرک اقتصادی اداروں کے طور پر، کوآپریٹیو کے لیے سب کے لئے یکساں مواقع کی فراہمی، سرمائے کے ذرائع اور فنڈز، ترجیحی حصوں کی شمولیت، ٹیکنالوجی کا استعمال، اپ سکلنگ اور تربیت، پائیداری اور عمل درآمد کا منصوبہ شامل ہیں۔

میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ’سہکار سے سمردھی‘ کے وژن کو کیسے عملی جامہ پہنایا جائے اور نئی پالیسی کے ذریعے کوآپریٹو تحریک کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے بارے میں اپنی رہنمائی سے نوازا۔ وزیر تعاون کی طرف سے موصول ہونے والی ہدایت کے مطابق کمیٹی ایک نظرثانی شدہ مسودہ تیار کرے گی۔ امید ہے کہ نئی کوآپریشن پالیسی جولائی 2023 میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ریاستی حکومتوں، مرکزی وزارتوں/محکموں، قومی کوآپریٹیو وغیرہ سے مشاورت کے بعد منظر عام پر آئے۔

نئی قومی تعاون پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کے لیے قومی سطح کی کمیٹی 2 ستمبر 2022 کو وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر کی قیادت میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘سہکار سے سمردھی’ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک نئی قومی پالیسی تیار کرنے کے مقصد سے تشکیل دی گئی تھی۔  تعاون سے متعلق موجودہ پالیسی 2002 میں بنائی گئی تھی اور بدلے ہوئے معاشی منظر نامے سے نمٹنے کے لیے ایک نئی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

ڈرافٹنگ کمیٹی کی صدارت سابق مرکزی وزیر جناب سریش پربھو کر رہے ہیں۔ اس میں ملک بھر  کے 49 ممبران اور مختلف اسٹیک ہولڈرز پر جیسے کہ مختلف ریاستی حکومتوں کے کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران، مرکزی حکومتوں سے متعلقہ وزارتیں/محکمے، اآئی آر ایم اے ،ٓر بی آئی،  جیسے ادارے قومی فیڈرزیشن جیسے آئی ایف ایف سی او، این سی سی ایف، اے اے ایف سی اے آر ڈی، این اے ایف سی یو بی ، کے آر آئی بی ایچ سی او، این ایف سی ایس ایف، این سی یو آئی، این اے ایف ای ڈی، مختلف شعبوں میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے نمائندے، ماہرین تعلیم اور  دیگرماہرین شامل ہیں۔

نئی قومی تعاون پالیسی کی تشکیل کا عمل اس وقت شروع کیا گیا جب 12 اور 13 اپریل 2022 کو منعقدہ ریاستی تعاون سیکرٹریوں/ آر سی ایس اور 8 اور 9 ستمبر 2022 کو ریاستی تعاون کے وزراء کی کانفرنس میں اس تصور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا جس کا افتتاح  مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کیا تھا۔ پالیسی دستاویز کے مسودے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور عام لوگوں سے 500 سے زائد تجاویز موصول ہوئیں تھیں۔ قومی سطح کی کمیٹی نے اپنی تشکیل کے بعد 8 سے زائد میٹنگیں کیں اور مسودہ دستاویز کی تیاری کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی۔

*************

ش ح۔ ا ک ۔ رض

 

U. No.5856


(Release ID: 1930133) Visitor Counter : 139