وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

گوا میں جی- 20 انٹرنیشنل فنانشل آرکیٹیکچر ورکنگ گروپ (آئی ایف اے ڈبلیو جی) کی تیسری میٹنگ کا مقصد مالیاتی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور گلوبل ساؤتھ کو متوجہ کرنا ہے

Posted On: 05 JUN 2023 5:12PM by PIB Delhi

جی 20 کی ہندوستانی صدارت کے تحت جی20 انٹرنیشنل فنانشل آرکیٹیکچر ورکنگ گروپ (آئی ایف اے ڈبلیو جی) کا تیسرا اجلاس 6 اور7 جون 2023 کو متحرک ریاست گوا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230605-WA0265P0IW.jpg

اس دو روزہ میٹنگ کی کارروائی وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ فرانس اور جمہوریہ کوریا کے ساتھ مشترکہ طور پر چلائی جائے گی جو آئی ایف اے ڈبلیو جی کے شریک چیئرمین ہیں۔

دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے جی 20 کے ممبران، مدعو ممالک اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 100 مندوبین گوا پہنچیں گے۔ میٹنگ کو مختلف موضوعاتی اجلاس میں منظم کیا گیا ہے ، جس میں جی 20 کی ہندوستانی صدارت کے اہم ترجیحی شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں منجملہ اور چیزوں کے گلوبل فنانشل سیفٹی نیٹ (جی ایف ایس این) کو مضبوط بنانا، عالمی قرضوں کی کمزوریوں کو دور کرنا، اکیسویں صدی کے مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے  کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) کو مضبوط کرنا، پائیدار سرمائے کے بہاؤ کے ذریعے مالی صلاحیت کو مضبوط کرنا اور مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسیوں کے میکرو فنانشل مضمرات کا اندازہ لگانا شامل ہے۔ ان مباحثوں کے دوران جی 20 کی  ہندوستانی صدارت میں کم آمدنی والے اور ترقی پذیر ممالک کو آواز دینے کی کوشش کی جائے گی جو جی 20 کی میز پر تو موجود نہیں لیکن  گلوبل ساؤتھ کو درپیش اہم تشویش بھرے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230605-WA0264B44D.jpg

میٹنگ کے پہلے دن 6 جون 2023 کو ‘‘منظم ماحول دوست تبدیلی کے رُخ پر - سرمایہ کاری کی ضروریات اور سرمایہ کے بہاؤ کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے نظم’’ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد ماحول دوست سرمایہ کاری کے بہاؤ اور ابھرتی ہوئی منڈیوں  پر عمیق بحث کی سہولت فراہم کرنا ہے۔مختلف بین الاقوامی اداروں اور انجمنوں کے ماہرین اس سیمینار میں شرکت کریں گے۔

اس میٹنگ کے سلسلے میں گوا میں’ جن بھاگیداری’کے کئی پروگرام منعقد کئے  جا رہے ہیں۔ ان میں مالی خواندگی کیمپس اور بیداری مہم، سکوں کا میلہ، واک تھون، سووچھتا ابھیان، اور کوئز مقابلہ شامل ہیں۔ ان تقریبات کا مقصد جی 20 کی ہندوستانی صدارت اور اس کے موضوع ‘‘وسودھیو کٹمبکم’’ یا ‘‘ایک زمین - ایک خاندان - ایک مستقبل’’ کی بابت شعور پیدا کرنا ہے۔

اس میٹنگ میں ہونے والی بات چیت سے 17 اور18 جولائی 2023 کو گجرات کے گاندھی نگر میں ہونے والی تیسری جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی) کی میٹنگ کو با خبر کیا جائے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1930084) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil