ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ریلوے نے اڈیشہ میں ریل حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کی اپیل کی


اوڈیشہ حکومت کے تعاون سے مرنے والوں، ہسپتالوں میں داخل افراد اور غیر شناخت شدہ مہلوکین  کی تصاویر کے لنکس دستیاب کرائے گئے ہیں

Posted On: 05 JUN 2023 6:39PM by PIB Delhi

 بہناگا، اڈیشہ میں ہونے والے افسوس ناک  ریل حادثے میں ان لوگوں کے اہل خانہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جنہیں اپنے رشتہ داروں کے یہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں، انڈین ریلویز نے اڈیشہ حکومت کے تعاون سے انہیں تلاش کرنے کی پہل کی ہے۔ اس افسوس ناک  حادثے میں متاثر ہونے والے مسافروں کے لواحقین/رشتہ دار/دوست اور خیر خواہ مندرجہ ذیل تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے مرنے والوں کی تصاویر، مختلف ہسپتالوں میں داخل مسافروں کی فہرست اور غیر شناخت شدہ مہلوکین کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

  1. اڈیشہ میں افسوس ناک بہناگا ریل حادثے میں مرنے والوں کی تصاویر کا لنک:

https://srcodisha.nic.in/Photos%20Of%20Deceased%20with%20Disclaimer.pdf

  1. مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مسافروں کی فہرستوں کا لنک:

https://www.bmc.gov.in/train-accident/download/Lists-of-Passengers-Undergoing-Treatment-in-Different-Hospitals_040620230830.pdf

  • III. ایس سی بی کٹک میں زیر علاج غیر شناخت شدہ افراد کا لنک:

https://www.bmc.gov.in/train-accident/download/Un-identified-person-under-treatment-at-SCB-Cuttack.pdf

ریلوے ہیلپ لائن نمبر 139 اس ریل حادثے میں متاثرہ مسافروں کے اہل خانہ/ رشتہ داروں کو جوڑنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ ہیلپ لائن 139 کا انتظام ریلوے کے سینئر افسران کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، بی ایم سی ہیلپ لائن نمبر 18003450061/1929 بھی ہفتے کے ساتوں دن 24 کام کر رہا ہے۔ میونسپل کمشنر آفس، بھونیشور نے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے، جہاں سے گاڑیوں کے ساتھ لوگوں کو یا تو ہسپتال یا مردہ خانے میں بھیج دیا جائے گا، جیسا بھی  معاملہ ہو ۔ سہولت فراہم کرانے کے لئے افسران  کو تعینات کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

05-06-2023))

U- 5843                          


(Release ID: 1930066) Visitor Counter : 314