کانکنی کی وزارت

کانکنی کی وزارت اور ذیلی دفاتر/عوامی دائرہ کار کی اکائیوں نے مشن لائف اسٹائل فار اویئرنیس(لائف) منایا

Posted On: 05 JUN 2023 5:51PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت نے ایک مہینہ طویل مہم کے دوران متعدد پروگراموں کے ساتھ مشن لائف اسٹائل فار اویئرنیس (لائف ) منایا۔ مذکورہ مہم کے لیے وزارت نے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے متعلقہ/ذیلی دفاتر، عوامی دائرہ کار کی اکائیوں اور خودمختار اداروں کو اپنے ساتھ شریک کیا۔

کانکنی کی وزارت کے سکریٹری نے 05-06-2023 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر نئی دہلی کے شاستری بھون کے کھنج ککش میں ’مشن لائف‘ کے تحت وزارت کے سینئر افسران کو حلف دلایا

 

وزارت میں نئی بھرتیوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے مؤرخہ 23.05.2023 کو شاستری بھون میں ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ انہیں ٹی شرٹ تقسیم کی گئیں اور کھانے کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے ٹیموں نے محکمے کے کینٹین کا دورہ کیا اور ای۔کچرے کی بہتر انتظام کاری/ ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کنندگان کے درمیان بیداری پیدا کی گئی۔ مشن لائف کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے وزارت کے گلیاروں میں پرکشش نعرے اور پیغامات سجائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ اس موضوع پر آن لائن کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا اور فاتحین کو ایوارڈس سے نوازا گیا۔

کانکنی کی وزارت مسلسل اختراعی اور #ہمہ گیر طرز حیات  اختیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے #مشن لائف منا رہی ہے۔ وزارت کے دفاتر میں لگے ہوئے پرکشش پیغامات

 

وزارت کے تمام علاقائی اداروں نے شجرکاری مہم، بیداری سمینار اور بیداری ریلیوں  جیسی سرگرمیوں اور پروگراموں کا اہتمام کیا۔ وزارت اور اس کے علاقائی دفاتر کی سرگرمیوں کو پورٹل merilife.org پر باقاعدہ طور پر اپ لوڈ کیا گیا۔

کانکنی کی وزارت میں مشن لائف کے موضوع پر سمینار

 

سکریٹری (کانکنی) جناب وویک بھاردواج نے سبھی کو لائف کا حلف دلایا اور روزمرہ کی زندگی میں اس پر عمل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ وزارت کے تحت علاقائی اداروں میں ملازمین  نے اپنے اپنے اسٹیشنوں پر لائف حلف برداری تقریب میں حصہ لیا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5845



(Release ID: 1930062) Visitor Counter : 80