محنت اور روزگار کی وزارت
ملازمت سے متعلق جی 20 ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ جنیوا میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں تمام ممبران کی طرف سے ترجیحی شعبوں میں وزارتی اعلانیہ اور نتائج سے متعلق دستاویزات کے مسودے پر وسیع اتفاق رائے قائم ہوا
Posted On:
02 JUN 2023 7:39PM by PIB Delhi
بھارت کی صدارت کے تحت روزگار سے متعلق جی20 ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کا تیسرا اجلاس آج جنیوا میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ تین روزہ اجلاس، جو 31 جون سے 2 جون، 2023 تک،جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے ہیڈکوارٹر میں منعقد کیاگیا تھا،اوراس میں جی20 کے 78 ممبر ملکوں ، مہمان ممالک، اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی سرگرم شرکت دیکھنے میں آئی۔
یہ میٹنگ جی 20 ای ڈبلیو جی 2023 کے ترجیحی شعبوں سے متعلق وزارتی اعلانیہ اور نتائج کے دستاویزات کے مسودے پر تمام اراکین کے ایک وسیع معاہدے کے ساتھ ایک اعلیٰ نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔
تیسری ای ڈبلیو جی میٹنگ آئی ایل او اور او ای سی ڈی کی طرف سے انطالیہ اور برسبین اہداف پر پیشرفت کے بارے میں ایک جامع اپ ڈیٹ کے بعد بحث و مباحثہ کے ساتھ شروع ہوئی۔اپ ڈیٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ اہداف کے حصول میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم، اہداف کے حصول کے لیے ممالک کو اپنی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔اس اپ ڈیٹس کے بعد سطر بہ سطر بات چیت کی گئی اور تین روزہ میٹنگ کے دوران وسیع مذاکرات کئے گئے۔ چیئر محترمہ آرتی آہوجا نے تمام اہم مسائل پربلا رکاوٹ اتفاق رائے کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت کوآگے بڑھایا۔
بھارت کی صدارت کے تحت کلیدی ترجیحی شعبوں کے مجوزہ اہم نتائج میں ہنر اور اہلیت کے تقاضوں کے لحاظ سے پیشوں کی بین الاقوامی حوالہ جاتی درجہ بندی کی ترقی شامل ہے تاکہ ملک کے درمیان موازنہ اور مہارتوں اور قابلیت کی باہمی شناخت اورآئی ایل او نیزاو ای سی ڈی کی مہارتوں کےکوریج میں توسیع کی جا سکے۔عالمی سطح پر مہارت کے فرق کی نقشہ سازی کرنے کے لیے موازنے سے متعلق اشاریہ کے ذریعے جی 20 ممالک کے لیے ملازمتوں کا ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے۔ ان میں جی 20 ممالک کے وہ وعدے بھی شامل ہیں کہ وہ سب کے لیے مناسب سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کریں جن میں گیگ اور پلیٹ فارم ورکرز شامل ہیں تاکہ سماجی تحفظ کے لیے پائیدار مالی اعانت کو یقینی بنایا جاسکے۔
بھارت کی صدارت کے تحت روزگار سے متعلق جی 20 ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ نے ای ڈبلیو جی 2023 کے لیے 03 اہم ترجیحی علاقوں کے نتائج پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی سمت ایک اہم سنگ میل حاصل کیاہے۔یہ تیسری میٹنگ چیئر کے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میٹنگ میں اس کے کامیاب انعقاد میں شامل تمام متعلقہ فریقوں بالخصوص آئی ایل او اورجنیوا اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن کے تعاون کا اعتراف کیا گیا۔ ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ اور لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ منسٹرز میٹنگ کی چوتھی اور آخری میٹنگ 19 سے 21 جولائی 2023 کو بھارت میں اندور میں منعقد ہوگی ۔
***********
ش ح ۔ ش م - م ش
U. No.6805
(Release ID: 1929861)
Visitor Counter : 127