نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مشن اولمپک سیل نے آلات کی مرمت اور جدیدکاری کے لیے اولمپئن ایلاوینل ولاریون اور پروین جادھو کی تجاویز کو منظوری دی

Posted On: 02 JUN 2023 4:55PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) کے تحت مشن اولمپک سیل نے اولمپک نشانے باز ایلاوینل ولاریون اور تیر انداز پروین جادھو کی بالترتیب آلات کی مرمت اور جدیدکاری سے متعلق تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔

جہاں ایک جانب ایلاوینل اپنے آلات کی مرت اور پیلیٹ جانچ کے لیے جرمنی میں والتھر فیکٹری جائیں گی، وہیں پروین اپنے تیر اندازی سے متعلق آلات کا دوسرا سیٹ خریدیں گی۔ یہ قدم اٹھانا اب بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ازحد ضروری ہو گیا ہے، کیونکہ انعقاد کے دوران آلات کی ناکامی کی صورت میں مرمت کے لیے وقت کی تخصیص نہیں کی گئی ہے۔

مشن اولمپک سیل نے اس ماہ کے آخر میں نائیجریا کے لاگوس میں منعقد ہونے والی ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر میں حصہ لینے کے مقصد سے مالی تعاون کے لیے دولت مشترکہ کھیلوں کی ایوارڈ یافتہ شریجا اکولا کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔

ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت شریجا کے فلائٹ ٹکٹ، کھانے پینے، رہنے، مقامی نقل و حمل، ویزا لاگت اور دیگر اخراجات کے ساتھ ساتھ بیمہ فیس  کے لیے بھی سرمایہ فراہم کرایا جائے گا۔

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5779



(Release ID: 1929557) Visitor Counter : 62