وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

حکومت، مویشیوں کی بیماریوں کی وجہ سے ہونے والے معاشی نقصان کو کم کرنے کے لیے، بہتر ویٹرنری ہیلتھ سروسز کی دستیابی اور رسائی کو بڑھانے کے تئیں عہد بند ہے


جناب پرشوتم روپالا نے سری نگر میں پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی

Posted On: 02 JUN 2023 5:08PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج سری نگر میں اپنی وزارت سے منسلک مشاورتی کمیٹی کی بین-اجلاسی میٹنگ کی صدارت کی۔ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، اراکین پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کے اراکین بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

کمیٹی نے’’موبائل یونٹس کے ذریعے ویٹرنری خدمات کو مضبوط بنانے اور ملک میں ٹیکہ کاری پروگرام کے نفاذ‘‘پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کہا کہ ہندوستان میں مویشیوں اور پولٹری کے وسیع وسائل موجود ہیں، جو دیہی عوام کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لہذا، محکمہ کو واضح طور پر بہتر ویٹرنری ہیلتھ سروسزصحت خدمات کی دستیابی اور رسائی کو بڑھانے کے لیے کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ جانوروں کی بیماریوں سے ہونے والے معاشی نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

اراکین پارلیمنٹ نے محکمہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، خاص طور پر موبائل ویٹرنری یونٹس (ایم وی یوز) کے لیے 100فیصدمرکزی امداد اور یکساں ٹول فری نمبر 1962، اور اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ویٹرنری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وزیر موصوف نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ محکمہ، اراکین کی جانب سے فراہم کردہ قیمتی تجاویز پر مناسب کارروائی کو یقینی بنائے گا۔

*****

U.No.5773

(ش ح - اع - ر ا)    


(Release ID: 1929551) Visitor Counter : 124