وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 انجوآن، کوموروس بندرگاہ پرآئی این ایس ترشول کی تعیناتی

Posted On: 02 JUN 2023 12:50PM by PIB Delhi

 ہندوستانی بحریہ کی طویل فاصلے پر تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر، آئی این ایس ترشول نے 31 مئی سے 02 جون 2023 تک انجوان، کوموروس  بندرگاہ کا دورہ کیا۔مذکورہ جہاز 31 مئی 2023 کو انجون جزیرے پر لنگر انداز ہوا اور اس موقع سول ملٹری موجودگی میں اس کو حاصل کیاگیا۔  دورے کے ایک حصے کے طور پر، کیپٹن کپل کوشک، کمانڈنگ آفیسر، نے انجوان میں سینئر سرکاری افسران سے ملاقات کی اور بندرگاہ میں قیام کے دوران جہاز کے ذریعے کوموروس کی مسلح افواج اور کوموروس کوسٹ گارڈ کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت کی گئی، کھیلوں کے مقابلے منعقدکئے گئے  اور کوموروس کی دفاعی افواج کے ساتھ   یوگا کے مشترکہ اجلاس منعقد کئے گئے ۔

کوموری کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے لیے اوبی ایمس کی دیکھ بھال پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاز نے پورٹ کنٹرول پر نصب مواصلاتی آلات اور نیوی گیشن راڈارڈسپلے کی مرمت میں کومورین کوسٹ گارڈ کی مدد کی۔

جہاز نے انجوان کی مقامی آبادی کے لیے ایک میڈیکل آؤٹ ریچ کیمپ کا  بھی انعقاد کیا۔ مذکورہ کیمپ سے تقریباً 500 افراد نے استفادہ کیا،  اس  کیمپ میں مریضوں کو جنرل ہیلتھ چیک اپ کے علاوہ آنکھوں کی دیکھ بھال ، کارڈیو ویسکولر یعنی قلب سے متعلق صلاح ومشورہ  اور ای این ٹی یعنی آنکھ ، ناک ، کان سے   متعلق مشاورت  بھی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ، کوموروس کے دفاعی اہلکاروں کے لیے بی ایل ایس (بنیادی زندگی بچانے) کی تربیت بھی دی گئی۔

انجون  میں واقع بندرگاہ   ہندوستان کے پڑوس میں علاقائی بحریہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور بحری  سیکورٹی تعاون کو تقویت دینے کے بھارت کے عزم کی عکاس  ہے۔  بحریہ کے جہاز ماضی میں  بھی باقاعدگی سے کوموروس کا دورہ کرتے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(1)INSTRISHULATPORTANJOUAN,COMOROSHGFT.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(2)INSTRISHULATPORTANJOUAN,COMOROSENRQ.jpeg

***********

(ش ح ۔ش  م ۔ ع آ)

U -5764


(Release ID: 1929324) Visitor Counter : 140