وزارت دفاع
اے ڈی ایم آر ہری کمار (سی این ایس )نے سعودی عرب کی کنگ فہد بحری اکیڈمی کے کیڈٹوں کے بیچ سے بات چیت کی، جو جنوبی بحری کمان میں سمندر میں تربیت حاصل کررہا ہے
Posted On:
02 JUN 2023 9:44AM by PIB Delhi
ایڈمرل آر ہری کمار سی این ایس نے کوچی کے جنوبی بحری کمان میں سمندری تربیت حاصل کررہے سعودی کی کنگ فہد بحری اکیڈمی کے کیڈٹوں کے ساتھ بات چیت کی۔ شاہی سعودی بحری فورس (آر ایس این ایف)کے55کیڈٹ جو پانچ ڈائریکٹنگ اسٹاف کے ساتھ منسلک ہیں۔ پہلے تربیتی اسکوارڈن جہازوں آئی این ایس تیر اور آئی این ایس سُجاتا کے ساتھ وابستہ ہیں۔یہ ہندوستانی بحریہ کی بحری تربیت کا حصہ ہیں۔ سی این ایس کو سمندری اُڑانوں کی جانکاری سمیت جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ انہیں تربیتی مدت کے اندر تربیت پانے والوں کی جانب سے حاصل کی گئی پیش رفت کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا۔
تربیتی نصاب کے حصے کے طورپر سمندری تربیت کے مرحلے سے پہلے کیڈٹوں کے لئے سیمولیٹر تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کیڈٹوں نے ہندوستانی بحری جہازوں کے ساتھ دس دن تک اپنی تربیت مکمل کی۔ سمندری اُڑانوں کے درمیان انہیں نیوی گیشن کے عملی پہلوؤں سے متعلق سخت تربیت کے بارے میں بتایاگیا۔ سیل تربیتی جہاز آئی این ایس سدررشنی پر دو روزہ ہارور تربیت کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے، تاکہ انہیں جہاز میں سخت زندگی کے پہلوؤں سے آگاہ کرایا جاسکے۔
کیڈٹوں نے سی این ایس کے ساتھ اپنے تربیتی تجربات مشترک کئے ۔ بات چیت کے دوران ڈائریکٹنگ اسٹاف نے اعلیٰ معیار کی تربیت کے بارے میں ان کی تعریف کی اور اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے آئی این جہازوں میں تربیت حاصل کی۔ اپنے خطاب میں سی این ایس نے ہندوستان میں شاہی سعودی بحری فورس وفد کا خیر مقدم کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ ہندوستانی بحریہ کی جانب سے سعودی کیڈٹوں کی پہلی تربیت سعودی عرب اور ہندوستان اوردونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کے ثبوت کی عکاس ہے۔انہوں نے سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کے دوران سعودی عرب حکومت کی طرف سے ملنے والی امداد کو تسلیم کیا۔ دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان قریبی تعلقات اور تعاون پر زور دیتے ہوئے سی این ایس نے یہ عزم ظاہر کیا کہ شاہی سعودی بحری فورس کے ساتھ مشترکہ مشقیں ، اسٹاف کی سطح پر بات چیت اور تربیتی تبادلوں نے گزشتہ کچھ سالوں میں کافی کچھ پیش رفت کی ہے اور اس سے دونوں ملکوں کی بحریہ کے ساتھ مضبوط رشتوں کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک بحری سیکورٹی سے متعلق اسی طرح کے خیالات مشترک کرتے ہیں اور خطے میں ایک محفوظ اور خطرات سے پاک سمندر کو یقینی بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
************
ش ح۔ح ا۔ن ع
(U: 5747)
(Release ID: 1929252)
Visitor Counter : 147