امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ایف سی آئی   ہر سال بڑی تعداد میں نوجوانوں کو بھرتی کر کے   حالیہ برسوں میں  بھرتی کرنے والی سرکردہ  کمپنی بن گئی  ہے


ایف سی آئی نے 2020 میں زمرہ تین کے 3,687 افسروں کو بھرتی کیا اور 2021 میں 307 زمرہ دو اور 87 زمرہ  ایک افسروں کو بھرتی کیا

ایف سی آئی  نے 2022 میں زمرہ دو  اور تین کے افسروں کی 5159 آسامیوں کا اشتہار دیا، بھرتی کا عمل آخری مرحلے میں ہے اور جلد ہی مکمل کیا جائے گا

Posted On: 01 JUN 2023 2:01PM by PIB Delhi

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)، جو ملک کی خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے امور صارفین ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت کے تحت  کام کرنے والا سرکاری شعبے کی ایک بڑی کمپنی ہے،   ہر سال  بڑی تعداد میں نوجوانوں کی بھرتی کرکے  حالیہ برسوں میں  بھرتی کرنے والی سرکردہ کمپنی بن گئی ہے۔

ایف سی آئی کی بھرتی کا عمل صرف آن لائن امتحان کے ذریعے کیا جاتا ہے اور ایمپلائمنٹ نیوز کے ساتھ ساتھ سرکردہ قومی/مقامی اخبارات میں بڑے پیمانے پر اس کا اشتہار دیا  جاتا ہے۔ انتخاب کھلے کمپٹشن کے ذریعے کیا جاتا ہے اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ ایف سی آئی کارپوریشن / حکومت ہند کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے انتہائی شفافیت اور سچائی کو یقینی بناتی ہے۔

مختلف زمروں (زمرہ I، II، III اور IV) کے تحت آسامیوں  کی باقاعدگی سے تشہیر کی جا رہی ہے۔ ایف سی آئی نے سال 2020 کے دوران 3687 زمرہ III، 307 زمرہ II اور 87 زمرہ I کے افسران کو سال 2021 کے دوران کامیابی سے بھرتی کیا ہے۔

فی الحال، ایف سی آئی  نے سال 2022 میں زمرہ II اور III کی 5159 آسامیوں کا اشتہار دیا ہے۔ 11.70 لاکھ امیدواروں نے بھرتی کے عمل میں حصہ لیا ہے۔ دو مرحلوں میں آن لائن امتحانات پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ  بھرتی کا عمل اپنے آخری مرحلے میں ہے اور جلد ہی مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ملازمین کی تعداد  کم کرنے کے بجائے، ایف سی آئی کارپوریشن میں موجودہ اسامیوں کو موثر آپریشنز اور انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پُر کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5724

                          



(Release ID: 1929196) Visitor Counter : 101