نیتی آیوگ
اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور 2023: اٹل انوویشن مشن کے لئے رجسٹریشن کا آغاز
Posted On:
01 JUN 2023 4:33PM by PIB Delhi
اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے اے آئی ایم کے اٹل ٹنکرنگ لیبز پروگرام کے تحت ایک فلیگ شپ سمر بوٹ کیمپ - اے ٹی ایل ٹنکرپرینور 2023 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔
اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور جون جولائی میں 7 ہفتوں کا ایک ورچوئل سمر بوٹ کیمپ ہے جو طلباء کو کلیدی ڈیجیٹل مہارتوں اور فریم ورک سے آراستہ کرتا ہے تاکہ بوٹ کیمپ کے اختتام تک ان کا اپنا آن لائن وینچر تیار کیا جا سکے۔ بوٹ کیمپ کے پچھلے ایڈیشن میں 5000+ ٹیم اختراعات کی گئیں، ان میں سے سرفہرست 100 کو انڈین اسکول آف بزنس سے انٹرن شپ اور فنڈنگ کے مواقع ملے۔
بوٹ کیمپ تمام اسکولوں (اے ٹی ایلس اور غیر اے ٹی ایلس) کے طلباء کے لیے کھلا ہے۔ طلباء کو سرٹیفکیٹ، انٹرن شپ اور دیگر پرکشش مواقع حاصل ہوں گے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جون 2023 ہے۔
رجسٹرڈ ٹیموں میں سے ہر ایک کو نیتی آیوگ کے مینٹرز آف چینج کی طرف سے بوٹ کیمپ کی پوری مدت کے لیے وقف رہنمائی کی مدد فراہم کی جائے گی۔ بوٹ کیمپ 8 جون سے شروع ہوگا اور 24 جولائی تک چلے گا۔ طلباء 6 اگست تک اپنے اندراجات جمع کروا سکتے ہیں۔
ہر ہفتے، طلباء کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں،پروڈکٹ ڈیولپمنٹ اور کاروباری صلاحیتوں کے بارے میں ماہرانہ سیشنز، اور زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہینڈ ہولڈنگ سیشنز ہوں گے۔
اس سال علاقائی زبانوں میں خصوصی پوڈ کاسٹ ہوں گے، ہفتہ وار چیلنجز کو حل کیا جائے گا اور مختلف سیشنز کے ذریعے بہت کچھ سیکھا جائے گا۔
چیلنج کی نقاب کشائی کرتے ہوئے، اے آئی ایم کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ ہم سب لئے یہ ایک حوصلہ افزالمحہ ہے کیونکہ ہم نے پچھلے دو ایڈیشنز میں کچھ شاندار اختراعات دیکھی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اس سال بھی ہمیں کچھ حوصلہ افزا اختراعات دیکھنے کو ملیں گی۔ طلباء کے لیے اے ٹی ایل ٹنکرپرینیور سوچ سے عمل درآمد تک کا سفر طے کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
طلباء اپنا رجسٹریشن یہاں کرا سکتے ہیں: https://kid-ex.com/champions/atltnkr2023
تفصیلی بروشر کے لیے، یہاں کلک کریں: https://kid-ex.com/pdf/ATL_Tinkerpreneur_2023_Brochure.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-5722
(Release ID: 1929182)
Visitor Counter : 154