وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

تلنگانہ کی تشکیل کے دن منانے کے لئے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے سے گولکنڈہ قلعہ میں  دو روزہ تیوہار


جناب جی کشن ریڈی آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصہ کے طور پر  کل پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ تقریبات کا افتتاح کریں گے

Posted On: 01 JUN 2023 5:59PM by PIB Delhi

آزادی کے امرت مہوتسو کے زیراہتمام وزارت ثقافت تلنگانہ کی تشکیل کا دن تلنگانہ کے گولکنڈہ قلعہ میں منا رہی ہے۔ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی کل (2 جون کو) صبح پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ دو روزہ تیوہار کا افتتاح کریں گے۔ شام کوثقافتی پروگرام ہوں گے۔ تقریبات ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے کت تحت ہو رہی ہیں۔

2 جون کی سرگرمیوں میں مختلف تقریبات شامل ہیں جیسے مارچ پاسٹ، تصویر اور پینٹنگ کی نمائشیں، محترمہ آنندا جی اور ان کے گروپ کی طرف سے کلاسیکی رقص اور منجولا راماسوامی اور ان کے گروپ کی پرفارمنس کے علاوہ بہت کچھ۔ لوگوں کو معروف تیلگو گلوکار محترمہ منگلی اور محترمہ مدھوپریہ کی پرفارمنس دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس دن کا اختتام گلوکار شنکر مہادیون کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ ہوگا جس میں حب الوطنی کے گیت پیش کیے جائیں گے۔

3 جون کو دلکش لوک رقص پیش کئے جائیں گے جن میں ڈمسا، ڈپو، بونالو اور گسادی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں راجہ رام موہن رائے پر ایک تھیٹر ڈرامہ اسٹیج کیا جائے گا۔ اس دن کا اختتام کثیر لسانی مشاعرے کے ساتھ ہوگا۔

یہ تقریب قلعہ اور کہانیاں نامی خصوصی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ثقافتی افتخار کے مرکزی خیال کو فروغ دیتے ہوئے پورے ہندوستان میں قلعوں اور ان کی شاندار تاریخ کو اجاگر کرنا ہے۔ ثقافتی افتخار کا موضوع ہندوستان کی متحرک ثقافت اور تاریخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ان گمنام سورماوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے قوم کی آزادی اور مستقبل کے لیے اپنے حال کی بے لوث قربانی دی۔ یہ موضوع کا تعلق ہماری ثقافتی شناخت کے ٹھوس اور غیر محسوس دونوں پہلوؤں سے  ہے۔ اس موضوع کے تحت قلعہ اور کہانیاں مہم کے ذریعہ ہندوستان  میں مختلف قلعوں کی منفرد خصوصیات اور تاریخی اہمیت کو ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ہمیں اپنے ماضی سے وابستگی اور اپنی ثقافتی میراث کا احترام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

قلعہ اورکہانیاں مہم کے تحت چتور گڑھ اور کانگڑا جیسے قلعوں میں پہلے ہی کئی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں۔ جبکہ دیگر مقامات جیسے بتھور قلعہ، مانڈو فورٹ، جھانسی فورٹ، اور کانگلا فورٹ وغیرہ میںیہ تقریبات ابھی ہونی ہیں۔

یہ تقریبات وزارت ثقافت کے تحت اہم اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوئی ہیں۔ ان اداروں میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، مختلف زونل کلچرل سینٹر، للت کلا اکادمی، سنگیت ناٹک اکادمی، سی سی آر ٹی، ساہتیہ اکادمی اور دیگر شامل ہیں۔

قلعہ اورکہانیاں مہم کے ایک حصہ کے طور پر گولکنڈہ قلعہ میں تلنگانہ کے جوش و جذبے کا جشن منایا جارہا ہے۔ ریاست تلنگانہ سرکاری طور پر 2 جون 2014 کو تشکیل دی گئی تھی۔ اس لیے اس دن کو یوم تلنگانہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

حکومت ہند کی طرف سے شروع کردہ آزادی کا امرت مہوتسو ایکیادگاری مہم ہے جس کے تحت آزادی کے بعد سے قوم کے ناقابل یقین 75 سالہ سفر کا جشن منایا جاتا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کی اس عظیم الشان مہم  کی تقریبات پورے ملک میں اور بیرونِ ملک بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کے حصے کے طور پر 1.78 لاکھ سے زیادہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1929171) Visitor Counter : 146