وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم پونے میں جی 20 چوتھی ایجوکیشن ورکنگ گروپ میٹنگ کے سلسلے میں ملک بھر میں جن بھاگیداری پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے


جن بھاگیداری کے  پروگراموں سے مختلف متعلقین کے درمیان  جی- 20، این ای پی  اور ایف ایل این کے بارے میں بیداری  پھیلے گی  اور    فخر کا احساس پیدا  ہوگا

Posted On: 01 JUN 2023 2:56PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے مرکزی  فوکس  کے طور پر لوگوں کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے  رہنمائی پاکر ، وزارت تعلیم خصوصی  طور پر بلینڈڈ آمواش کے ضمن میں ’’بنیادی خواندگی  اورعدد شناسی  (ایف ایل این)کو یقینی بنانے‘‘ کے موضوع  کو فروغ دینے اور  تائید کرنے کے مقصد سے  سلسلے وار سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

 

اس مقصد کے تحت، وزارت تعلیم تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کئ شراکت داری میں پورے ملک میں جن بھاگیداری پروگرام منعقد کر رہی ہے تاکہ مختلف متعلقین  جیسے طلباء، اساتذہ، والدین اور مجموعی طور پر کمیونٹی میں  جی 20 ، قومی تعلیمی پالیسی اور ایف ایل این کے بارے میں بیداری پھیلائی  جا سکے اور فخر کا احساس پیدا کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں یکم جون سے 15 جون، 2023 تک ورکشاپس، نمائشوں، سیمینارز اور کانفرنسوں سمیت بہت سی سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ پروگراموں  کو پورے ملک میں ریاست، ضلع، بلاک، پنچایت اور اسکول کی سطح پر بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا تاکہ ان میں زندگی کے تمام  شعبے کے لوگوں کو  شامل کیا جاسکے۔

جن بھاگیداری پروگراموں کے بعد   اہم  تقریب  یعنی چوتھی ایجوکیشن ورکنگ گروپ (چوتھی ایڈ ڈبلیو جی) کی بحث   19 سے 21 جون 2023 کے درمیان پونے، مہاراشٹر میں منعقد کی جائے گی اور 22 جون 2023 کو وزارت تعلیم کی میٹنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

وزارت کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقریبات کا شیڈول حسب ذیل ہے:

  • تمام اسکولوں میں جی 20، این ای پی، ایف ایل این کے بارے میں بیداری پھیلانے سے متعلق  جن بھاگیداری کے پروگرام    یکم  جون سے 15 جون، 2023 تک۔
  • پونے، مہاراشٹر میں 17  جون سے 22 جون، 2023 تک اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور ہنر  مندی کی تعلیم کے میدان میں بہترین طریقوں سے متعلق بہترین طریقوں کو دکھانے کے لیے نمائش۔
  • 17 اور 18 جون، 2023 کو بنیادی خواندگی اور عدد شناسی  کے بارے میں  2 روزہ قومی کانفرنس۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5720


(Release ID: 1929161) Visitor Counter : 135