صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نیپال کے وزیر اعظم نے صدر  جمہوریہ  ہند سے ملاقات کی

Posted On: 01 JUN 2023 6:00PM by PIB Delhi

نیپال کے وزیر اعظم جناب پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘ نے آج ( یکم جون 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر ہند محترمہ  دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

صدر  جمہوریہ نے وزیر اعظم پرچنڈ کا خیر مقدم کیا اور نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر ان کے تقرر پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ان کی پرانی وابستگی اور ان کے تجربے کے پیش نظر، ہندوستان ہند-نیپال کے باہمی تعلقات میں ایک مثبت ایجنڈے کا منتظر ہے تاکہ پرانی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

صدر جمہوریہ  نے  کہا کہ  ہند-نیپال دو طرفہ تعاون حالیہ برسوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوا ہے۔ کووڈ- 19  وبا کے مشکل دور میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت برقرار رہی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان کھلی سرحد نے دونوں طرف کی  سیاحت کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے عوام کے رابطے  اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے روحانی سیاحتی سرکٹ کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سسٹر سٹی معاہدے اور مالیاتی رابطوں میں بہتری ہمارے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو بھی فروغ دے سکتی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ہندوستان نیپال  کو  ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اہم پروجیکٹوں  کی جلد تکمیل سمیت دونوں ملکوں کی ترقیاتی شراکت داری کو آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5725


(Release ID: 1929135) Visitor Counter : 173