امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ربیع مارکیٹنگ سیزن 24-2023 میں گیہوں کی خریداری   260 لاکھ  میٹرک  ٹن   کی تعداد  کو عبور کرچکی ہے، جو  گزشتہ سال کی کُل خریداری سے زیادہ   ہے


مرکزی پول میں  گندم  اور چاول   کے مشترکہ اسٹاک  کی کیفیت  579 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہے

موجودہ  گیہوں کی خریدار ی کے عمل کے دوران  47000 کروڑروپے کی ایم ایس پی  رقم  کےساتھ  اکیس لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ  پہنچا ہے

Posted On: 01 JUN 2023 1:30PM by PIB Delhi

جاری ربیع  مارکیٹنگ سیزن ( آر ایم ایس)  24-2023  کےدوران  گیہوں کی خریداری خوش  اسلوبی سے جاری ۔رواں  موسم میں 30 مئی  2023 تک گیہوں کی افزوں وصولی  262 لاکھ میٹرک ٹن (ایل  ایم ٹی )  ہے، جوگزشتہ سال   188 ایل ایم ٹی کی کل خریداری کے مقابلے   74ایل ایم ٹی  تک  زیادہ  ہے۔تقریباََ  21.27 لاکھ  کسان  47000 کروڑروپے  کی رقم کی کم از کم امدادی قیمت  ( ایم ایس پی ) کے ساتھ جاری گیہوں کی خریداری   کارروائیوں سے  پہلے ہی مستفید ہوچکے ہیں۔ اس خریداری کے عمل میں سب سے بڑا حصہ   پنجاب ،مدھیہ پردیش  اورہریانہ  کی تین خریدار ریاستوں   کا ہے۔، جنہوں  نے  بالترتیب 121.27 ایل ایم ٹی  ، 70.98 ایل ایم ٹی  اور  63.17 ایل ایم ٹی ٹی خریداری کی ہے۔

رواں سال  خریداری کے اضافے میں   بڑے کردار ادا کرنے والے  عوامل، حکومت ہند کے ذریعہ   بے وقت بارش کی وجہ سے   متاثر  گندم  کے معیار کی وضاحتوں میں نرمی   ،  دیہی / پنچایت سطح  پر خریداری کے مراکز کھولنے  ،  کو آپریٹو سوسائٹیز  / گرام  پنچایتوں  ،آڑھتیوں   وغیرہ    کے ذریعہ خریداری   کا عمل  انجام دینا  رہے ہیں۔ اس کے علاوہ   خریداری کے عمل کے لئے بہتر رسائی اور ایف پی اوز  کو جوڑنے کے  اجازت  کے لئے  نامزد  خریداری کے مراکز  کا بھی تعاون رہا ہے۔

گیہوں کی خریداری  بھی خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ خریف   مارکیٹنگ سیزن  (کے ایم ایس  )23-2022 کی خریف  فصل کے دوران  30  مئی  2023 تک   385 ایل ایم ٹی  چاول کی خریداری کی جاچکی ہے جبکہ 110 ایل این ٹی چاول کی خریداری کی جانی ہے۔ اس کے علاوہ کے ایم ایس  23-2022 کی ربیع فصل کے دوران  106 ایم ایل ٹی خریداری کا تخمینہ   ہے۔

مرکزی  پول میں گندم اور چاول  کی مشترکہ اسٹاک کی کیفیت   579  ایل ایم ٹی ( گیہوں   312 ایل ایم ٹی اور چاول  267 ایل ایم ٹی ) سے زیادہ   ہے، جس نے ملک کو  اپنی غذائی  ضروریات کو  پورا کرنے کے لئے ایک آرام دہ  پوزیشن میں  پہنچادیا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح۔ رم

U-5719



(Release ID: 1928975) Visitor Counter : 109