وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جناب پی اپادھیائے  -آئی این اے ایس نے بحری فوجی اسلحہ اورسامان جنگ کے محکمے کے ڈائریکٹرجنرل کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUN 2023 12:15PM by PIB Delhi

جناب پی اپادھیائے آئی این اے ایس ، نے آئی ایچ کیو،  ایم اوڈی (بحریہ) کے مقام پر بحری فوجی اسلحہ اورسامان جنگ کے محکمے کے ڈائریکٹرجنرل کاعہدہ سنبھال لیاہے ۔ انھو ں نے 31مئی 2023کو سبکدوش  ہونے والے جناب کے ایس سی ای آئیر کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے ۔ جناب پی اپادھیائے ، انڈین نیول آرمامنٹ سروس کے 1987بیچ سے تعلق  رکھتے ہیں ۔ انھوں نے 12جولائی 1989کو بھارتی بحریہ کی نیول آرمامنٹ آرگنائزیشن میں شمولیت اخیتار کی تھی ۔ اندور کے ایس جی ایس آئی ٹی ایس سے الیکٹریکل انجینئرنگ گریجویٹ ، جناب پی اپادھیائے نے 1988دیوی اہیلیہ یونیورسٹی سے  ڈجیٹل ٹیکنیکس اینڈ انسٹرومینٹیشن میں خصوصیت کے ساتھ الیکٹریکل انجینئرنگ میں اپنی پوسٹ گریجویٹ  کی ڈگری حاصل کی تھی ، جب کہ 1995میں انھوں نے یونیورسٹی آف پنے سے ‘‘گائیڈڈ میزائلس ’’ میں خصوصیت کے ساتھ ، میکینکل انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویشن  کی ڈگری حاصل کی تھی ۔ 34سال کے عرصہ کے دوران ، انھوں نے این اے ڈی (وشاکھاپٹنم ) ، این اے ڈی (کرنجا)،این اے ڈی (ٹرامبے ) ، این اے ڈی (الوائے ) اورآئی ایچ کیو، ایم اوڈی (این ) کے مقامات پرمختلف النوع   اہم عہدوں پرفرائض انجام دیئے ہیں ۔ وہ این ڈی سی -53کے نیول ڈیفنس کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔ جناب پی اپادھیائے نے ہتھیار اورگولی بارود کے انتظام وانصرام کے بارے میں وسیع معلومات رکھنے کے ساتھ ساتھ میزائل اورتاوپیدو کی دیکھ بھال اوربندوبست سے متعلق امور کے ماہرہیں ۔ انھوں نے یکم جون 2023کو نیول ارمامنٹ  کے ڈائریکٹرجنرل کا عہدہ سنبھالاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)2OSZ.jpg

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5710


(Release ID: 1928941) Visitor Counter : 167