امور داخلہ کی وزارت

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی  کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اپنے دورۂ منی پور  کے تیسرے دن آج موریھ اور کانگ پوکپی کا دورہ کیااور سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا


مندوبین نے ریاست میں حالات معمول پر لانے کے لیے حکومت کے ذریعہ کیے جا رہے اقدامات کے تئیں اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا

وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پہاڑی علاقوں میں ضروری اشیاء کی سپلائی اور چوڑاچاندپور، موریھ اور کانگ پوکپی میں ہنگامی ضرورتوں کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات یقینی بنائی جائیں گی

وزیر داخلہ نے کانگ پوکپی میں ایک راحتی کیمپ کا دورہ کیا اور کوکی برادری کے اراکین سے ملاقات کی، جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم جلد سے جلد منی پور میں امن بحال کرنے اور کیمپوں میں موجود لوگوں کی ان کے گھروں میں واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہیں

جناب امت شاہ نے امپھال میں ایک راحتی کیمپ کا دورہ  کیا جہاں میتئی برادری کے لوگ قیام پذیر ہیں، وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا عزم منی پور کو ایک مرتبہ پھر سے امن اور ہم آہنگی کے راستے پر لانے اور کیمپوں میں موجود لوگوں کے جلد از جلد اپنے گھروں کو لوٹنے پر مرتکز ہے

وزیر داخلہ نے امپھال میں سرکردہ افسران کے ساتھ سلامتی جائزہ میٹنگ کا بھی اہتمام کیا، جناب امت شاہ نے فوری طور پر حالات معمول پر لانے کے لیے تشدد روکنے، مسلح غیر سماجی عناصر کے خل

Posted On: 31 MAY 2023 7:54PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اپنے دورہ ٔ منی پور کے تیسرے دن آج موریھ اور کانگ پوکپی کا دورہ کیا اور سول سوسائٹی تنظیموں  کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے موریھ میں پہاڑی قبائلی کونسل، کوکی طلبا تنظیم، کوکی چیف ایسوسی ایشن، تمل سنگم، گورکھا سماج اور منی پور مسلم کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔مندوبین نے ریاست میں حالات معمول پر لانے کے لیے حکومت کے ذریعہ کیے جا رہے اقدامات کے تئیں مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ کو سینئر افسران کے ذریعہ سلامتی کی صورتحال کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

کانگ پوکپی میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے قبائلی اتحاد کمیٹی ، کوکی امپی منی پور، کوکی طلبا تنظیم، تھادو امپی جیسی سول سوسائٹی تنظیموں کے مندوبین، سرکردہ شخصیات اور دانشوران سے ملاقات کی۔جناب امت شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ پہاڑی علاقوں میں ضروری اشیاء کی سپلائی اور چوڑاچاندپور، موریھ اور کانگ پوکپی میں ہنگامی ضرورتوں کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کانگ پوکپی میں ایک راحتی کیمپ کا بھی دورہ کیا اور کوکی برادری کے اراکین سے ملاقات کی۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم جلد سے جلد منی پور میں امن بحال کرنے اور کیمپوں میں موجود لوگوں کی ان کے گھروں میں واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہیں۔

 

بعد ازاں، جناب امت شاہ نے امپھال میں ایک راحتی کیمپ کا دورہ  کیا جہاں میتئی برادری کے لوگ قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم منی پور کو ایک مرتبہ پھر سے امن اور ہم آہنگی کے راستے پر لانے اور کیمپوں میں موجود لوگوں کے جلد از جلد اپنے گھروں کو لوٹنے پر مرتکز ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے امپھال میں سرکردہ افسران کے ساتھ سلامتی جائزہ میٹنگ کا بھی اہتمام کیا۔ انہوں نے فوری طور پر حالات معمول پر لانے کے لیے تشدد روکنے، مسلح غیر سماجی عناصر کے خلاف جلد از جلد سخت کاروائی کرنے ، اور لوٹے گئے ہتھیار برآمد کرنے کے لیے ہدایت جاری کی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5688



(Release ID: 1928869) Visitor Counter : 139