وزارت خزانہ
مالی سال 24-2023 ء کے ماہ اپریل 2023 ء کے لیے مرکزی حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
Posted On:
31 MAY 2023 4:08PM by PIB Delhi
ماہ اپریل ، 2023 ء کے لیے مرکزی حکومت ہند کے ماہانہ اکاؤنٹ کو یکجا کر کے رپورٹس شائع کی گئی ہیں۔ اس کی خاص جھلکیاں مندرجہ ذیل ہیں:-
حکومت ہند نے اپریل ، 2023 ء کے لیے 1,70,501 کروڑ روپئے ( 24-2023 ء کے بی ای 2023 ء کے کل وصولیوں کا 6.3 فی صد ) حاصل کیے ہیں ، جس میں 1,58,901 کروڑ روپئے ٹیکس ریونیو ( کل مرکز کے لیے )، 10,958 کروڑ روپئے غیر ٹیکس ریونیو اور 642 کروڑ روپئے غیر قرضہ جاتی کیپٹل وصولیابیاں ، غیر قرضہ جاتی کیپٹل وصولیابیاں 592 کروڑ روپئے کے قرضوں کی وصولی اور 9 کروڑ روپئے کی متفرق کیپٹل وصولیابیوں پر مشتمل ہیں۔ حکومت ہند کی طرف سے ٹیکسوں کے حصہ کی تقسیم کے طور پر 59,140 کروڑ روپئے ریاستی حکومتوں کو ، اس مدت تک منتقل کیے گئے ہیں ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 11,548 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔
حکومت ہند کا کل خرچ 3,04,096 کروڑ روپئے ہے ( 24-2023 ء کے اسی بی ای کا 6.8 فی صد )، جس میں سے 2,25,639 کروڑ روپئے ریونیو اکاؤنٹ پر اور 78,457 کروڑ روپئے کیپٹل اکاؤنٹ پر خرچ کئے گئے ہیں۔ کل ریونیو اخراجات میں 47,929 کروڑ روپئے سود کی ادائیگیوں پر اور 25,161 کروڑ روپئے بڑی سبسڈیز پر خرچ کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5670
(Release ID: 1928793)
Visitor Counter : 103