سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پائیدار نیل گوں معیشت کے لیے سائنٹفک چیلنجوں اور مواقع پر کل دیو میں جی 20  تحقیق و اختراع پہل اجتماع (آر آئی آئی جی) کانفرنس


سال2023 میں ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران آر آئی آئی جی  کا اصل موضوع ’’مساوات پر مبنی سماج کے لیے تحقیق و اختراع‘‘

دیو میں  جی 20 آر آئی آئی جی  کانفرنس میں  پائیدار نیل گوں معیشت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

Posted On: 17 MAY 2023 4:38PM by PIB Delhi

کل  18 مئی 2023 کو دیو (دیو، دامن، نگر حویلی) میں ہونے والی جی 20  تحقیق و اختراع پہل اجتماع (ریسرچ اینڈ انوویشن انیشیٹیو گیدرنگ )،

  (آر آئی آئی جی) کانفرنس 2023 میں جی 20  کے ارکان ، مدعو مہمان ممالک، بین الاقوامی تنظیمیں اور سائنٹفک برادری کے  شرکت کرنے والے ماہرین  اور پائیدار نیل گوں معیشت  سازی  کی سمت آگے بڑھنے کے طریقوں پر غوروخوض کریں گے۔

 سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند  کے سکریٹری اور جی 20  آر آئی آئی جی کے   چیئرمین ڈاکٹر شریوری چندر شیکھر اس میٹنگ کی صدارت  کریں گے۔ اس جی 20 آر آئی آئی جی    کانفرنس کا کوآرڈینیشن  ارضیاتی سائنس کی وزارت، حکومت ہند کے ذریعہ کیا  جا رہا ہے۔ کانفرنس میں 35 سے زیادہ غیر ملکی مندوبین اور 40 ہندوستانی ماہرین، مندوبین اور مدعوین کے حصہ لینے کا امکان ہے۔ ارضیاتی سائنسز کی وزارت  (ایم او ای ایس) کے سکریٹری، ڈاکٹر ایم روی چندرن،آر آئی آئی جی کانفرنس کی کارروائی کو کوآرڈینیٹ کریں گے۔

2023 میں ہندوستان کی جی -20 صدارت کے دوران  تحقیق و اختراع پہل اجتماع کا اصل موضوع ’’ مساوات پر مبنی سماج کے لئے تحقیق اور اختراع‘‘ ہے۔ ہندوستان کی جی -20   صدارت کے تحت آر آئی آئی جی کے چار ترجیحی شعبے اس طرح  ہیں: i) پائیدار توانائی کے لیے مٹیریلز ؛ ii) سرکلر بائیو- اکانومی؛ iii) توانائی کی منتقلی کے لیے  ایکو-انوویشن ۔ اور iv) پائیدار نیل گوں معیشت کے لیے سائنٹفک چیلنجز اور مواقع۔ پائیدار توانائی کے لیے مٹیریلز؛ توانائی کی منتقلی کے لیے سرکلر بائیو اکانومی اور ایکو -انوویشن پرآر آئی آئی جی  کانفرنسیں بالترتیب رانچی، ڈبرو گڑھ اور دھرم شالہ میں مکمل ہو چکی ہیں۔

نیل گوں معیشت  پرآر آئی آئی جی  کی دیو کانفرنس اہم ذیلی موضوعات پر  جی -20  ممبران کے درمیان علم کو باہمی طور پر مشترک کرنے  اور بہترین طور طریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے  کو فروغ دے گی جس میں (a) نیل گوں معیشت (سیکٹرز) اور مواقع، (b)  بحری  آلودگی، (c) ساحلی اور بحری ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع، (d) مشاہدہ، ڈیٹا اور اطلاعاتی خدمات، (f) ساحلی اور بحری مقامی منصوبہ بندی، (g) گہرے سمندر  میں تلاش، نئی اور قابل تجدید آف شور توانائی، اور (h) نیل گوں معیشت کی پالیسیاں اور حکمت عملی شامل ہیں ۔

************

ش ح۔ف ا    ۔ م  ص

 (U:5650  )


(Release ID: 1928526) Visitor Counter : 143