وزارت دفاع

بحریہ کے سربراہ  وشاکھاپٹنم میں بحریہ کے اعزاز عطا کرنے کی ایک تقریب کے دوران بہادری اور ممتاز سروس  کے تمغے عطا کریں گے

Posted On: 30 MAY 2023 2:31PM by PIB Delhi

بحریہ کی اعزاز عطا کرنے کی تقریب – 2023 کا انعقاد   وشاکھا پٹنم میں بحریہ کے اڈے پر 31  مئی ، 2023 ء   کو  منعقد کی جائے گی ، جس میں  بحریہ کے عملے کو  بہادری، قیادت، پیشہ ورانہ کامیابیوں اور اعلیٰ سطح کی ممتاز خدمات کے لیے اعزاز  سے نوازا جائے گا  ۔   بحریہ کے سربراہ ( سی این ایس ) ایڈمیرل آر ہری کمار ، صدرِ جمہوریۂ ہند کی جانب سے   اہلکاروں کو بہادری اور ممتاز خدمات کے  لیے اعزازات سے نوازیں گے۔

یہ  پہلا موقع ہے ، جب بحریہ کی  اعزازات سے نوازے جانے کی تقریب شام میں منعقد کی جا رہی ہے۔

تقریب کے دوران  33 ایوارڈز پیش کیے جائیں گے، جن میں دو نو سینا میڈل (بہادری)، 13  نو سینا میڈل (فرض کی ادائیگی )،  16 وششٹ سیوا میڈل اور   2 جیون رکھشا پدک شامل ہیں۔

(https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1893744)

سی این ایس ہتھیاروں کو بہتر  بنانے  اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے میں اہم تحقیق کے لیے لیفٹیننٹ وی کے جین میموریل گولڈ میڈل اور فلائٹ سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے کیپٹن روی دھیر میموریل گولڈ میڈل بھی  عطا کریں گے ۔

آپریشنل یونٹوں  اور ساحلی یونٹوں  کو یونٹ میں ستائشی سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے ۔

تقریب کا آغاز ایک رسمی پریڈ کے ساتھ ہوگا اور  بھارتی بحریہ کے کئی سینئر معززین کے ساتھ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی شریک حیات اور خاندان کے افراد اس کا مشاہدہ کریں گے۔

این آئی سی  کو  31 مئی ، 2023 ء کو  آئی این یو ٹیوب چینل پر  شام 5 بجے سے براہ راست نشر  کیا جائے گا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 5627



(Release ID: 1928385) Visitor Counter : 104