وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ابوجا کے اپنے دورے کے دوران نائجیریا میں مقیم ہندنژاد افراد سے بات چیت کی


انہوں نے 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' پر حکومت کی توجہ پر زور دیا؛ دشمنوں سے ملک  کی حفاظت کے معاملے میں مسلح افواج کی تعریف کی

Posted On: 30 MAY 2023 1:28PM by PIB Delhi

رکشا منتری شری راج ناتھ سنگھ نے 29 مئی 2023 کو ابوجا میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب میں نائجیریا میں مقیم ہند نژاد افراد  کے ساتھ بات چیت کی۔ اس تقریب میں نہ صرف ابوجا سے پہلے نائجیریا کے لاگوس جیسے دیگر شہروں سے بھی ہند نژاد لوگوں نے شرکت کی۔

رکشا منتری نے تیزی سے پھیلتی ہوئی معیشت اور ترقی پسند سرکاری اقدامات کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا تذکرہ کیا۔ جب رکشا منتری نے بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی بڑھتی ہوئی حیثیت  کو اجاگر کیا تو کمیونٹی کے ارکان خوشی سے جھوم  اٹھے۔ انہوں نے نائیجیریا میں مقیم  ہندوستانی برادری کے مثبت تعاون کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ ہندوستانی پرچم کو بلند کرتے رہیں گے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے 'آتم نربھرتا' پر حکومت کی توجہ اور 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے مقصد کو حاصل کرنے کی سمت میں حالیہ برسوں میں دفاعی برآمدات میں کی گئی نمایاں پیش رفت پر زور دیا۔ انہوں نے دشمنوں کی جانب سے کسی بھی خطرے یا چیلنج کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں مسلح افواج کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔

بعد میں، رکشا منتری نے ہندوستانی ہائی کمشنر کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں چیف جسٹس اور قائم مقام وزیر دفاع سمیت نائجیریا کے سینئر معززین سے بات چیت کی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے نائیجیریا کے صدر جناب بولا ٹینوبو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ابوجا گئے تھے۔ نائیجیریا میں 50,000 سے زیادہ ہندوستانی رہتے ہیں۔ ہندوستانیوں کی ملکیت والی، ان کے ذریعہ چلائی جانے والی  کمپنیاں اور کاروبار نائیجیریا میں سب سے زیادہ روزگار فراہم کرانے والوں میں شامل ہیں۔

********

ش ح ۔ ا گ ۔ع ر

U. No.5621


(Release ID: 1928250) Visitor Counter : 114