مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شہری موسمیاتی فلم فیسٹیول شہری آبادیات پر موسمیاتی تبدیلی کے ماحولیاتی، سماجی اور اقتصادی اثرات کو دکھائے گا
فیسٹیول یو20 کے تحت ہاؤسنگ اور شہر امور کی وزات، اے ایف ڈی اور یورپی یونین کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے
Posted On:
24 MAY 2023 2:01PM by PIB Delhi
اولین شہری موسمیاتی فلم فیسٹیول، جو شہری بستیوں پر موسمیاتی تبدیلی کے ماحولیاتی، سماجی اور اقتصادی اثرات کے بارے میں سامعین کو روشناس کرانے کے لیے فلم کے طاقتور میڈیم کو استعمال کرنے کی خواہش رکھتا ہے، نیو ٹاؤن، کولکتہ میں 3 تا 5 جون 2023 کو منعقد ہونے جا رہا ہے۔
12 ممالک کی 16 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ موسمیاتی اعتبار سے مستحکم شہروں کی تعمیر کے بارے میں بات چیت شروع کرنے اور عوام کےتاثرات جاننے کے لئے؛ یو 20 ترجیحی علاقوں اورمشن لائف کے ذریعہ عزت مآب وزیراعظم کی واضح کال کے مطابق ’ماحولیاتی اعتبار سے ذمہ دار رویہ‘ اپنانے کے لئے شہریوں کی مزید ہمت افزائی کی غرض سے فلم سازوں کے ساتھ سوال و جواب کے اجلاس منعقدکئےجائیں گے۔
مارچ 2023 میں نئی دہلی میں شروع ہونے والا، فلم فیسٹیول کا انعقاد قومی ادارہ برائے شہری امور سی آئی ٹی آئی آئی ایس پروگرام کے ذریعے یو20 (جی 20 کا شہری ٹریک) کے مصروفیت کے پروگراموں کے تحت کر رہا ہے۔ اس میلے کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی)، یورپی یونین اور نیو ٹاؤن کولکتہ گرین اسمارٹ سٹی کارپوریشن لمیٹڈ کی حمایت حاصل ہے۔
فیسٹیول کے لیے اندراجات کے لیے عالمی کال کو 20 ممالک سے 150 فلموں کے ساتھ زبردست جواب ملا ہے۔ ان کا جائزہ ایک جیوری کے ذریعہ کیا گیا جس میں یہ ارکارن شامل تھے:
- ڈاکٹر سوربھی دہیا (پروفیسر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن)
- ڈاکٹر پرنب پاتر (چیف ایگزیکٹو، گلوبل فاؤنڈیشن فار ایڈوانسمنٹ آف انوائرمنٹ)
- جناب سبیساچی بھارتی (ڈپٹی ڈائریکٹر، سی ایم ایس وٹاورن)
یہ فلم فیسٹول 5 جون کو ایک خصوصی اختتامی تقریب کے ساتھ عالمی یوم ماحولیات بھی منائے گا، جس میں کولکتہ میں فرانس کے قونصل جنرل جناب ڈیڈیر تالپین،جناب دیباشیس سین، منیجنگ ڈائریکٹر، مغربی بنگال ہاؤسنگ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن؛جناب ہتیش ویدیا، ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز؛ محترمہ میگھنا پال، سی ای او، این کے جی ایس سی سی ایل؛ اور جناب نیم کیرو والا، پروگرام ڈائریکٹر سی آئی ٹی آئی آئی ایس شرکت کریں گے۔
شہری موسمیاتی فلم فیسٹیول میں داخلہ مفت اور سب کے لیے کھلا ہے۔
شرکاء اسکریننگ کا شیڈول یہاں دیکھ سکتے ہیں اور فیسٹیول کے لیے خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں: https://citiis.niua.in/event/urbanclimatefilmfestival
پس منظر:
شہری موسمیاتی فلم فیسٹیول کا آغاز 24 مارچ کو نئی دہلی میں الائنس فرانسیس میں ہوا۔ دہلی میں کامیابی سے چلنے کے بعد، فیسٹیول ممبئی چلا گیا، جہاں اس کی میزبانی الائنس فرانسیس ڈی بامبے میں کی گئی۔ دہلی اور ممبئی میں ہونے والے فیسٹیول میں ہندوستان، فرانس، ایران اور امریکہ جیسے ممالک کے فلم سازوں کے ایک متنوع پول کے ذریعہ منتخب فلموں کی نمائش کی گئی۔ اسکریننگ کو پینل ڈسکشنز اور خصوصی اجلاسوں کے ذریعے مکمل کیا گیا جہاں سامعین نے فلم سازوں کے ساتھ بات چیت کی۔
.*****
ش ح۔ ا ک ۔ ج
UNO-5619
(Release ID: 1928248)
Visitor Counter : 100