اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

  مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی میں ایم او آئی ایل نے  4.02 لاکھ ٹن  خام مینگنیز کی ریکارڈ پیداوار کی ہے؛ پچھلے  سال کی اسی مدت کے مقابلے   7 فیصد کا  اضافہ


کمپنی کے قیام کے بعد مالی سال 2023 میں دوسری سب سے زیادہ پیداوار  درج

ایم او آئی ایل مالی سال 2024 میں دو عدد میں پیداوار میں اضافہ کا نشانہ مقرر طے کرے گا

Posted On: 29 MAY 2023 4:45PM by PIB Delhi

ایم او آئی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ 2023 کو ختم ہوئی  چوتھی سہ ماہی اور مالی سال کے  لئے مالی نتائج کو منظوری دے دی ہے۔ مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی میں، ایم او آئی ایل نے 4.02 لاکھ ٹن خام مینگنیز کی پیداوار کی، یہ پچھلے سال کی اسی مدت (سی پی ایل وائی)  کے مقابلے 7 فیصد زیادہ ہے۔ سہ ماہی کے دوران فروخت بڑھ کر 3.91 لاکھ ٹن ہو گئی، جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ سہ ماہی کے دوران الیکٹرولیٹک مینگنیز ڈائی آکسائیڈ (ای ایم ڈی) کی فروخت  سے ہونے والی  آمدنی میں سالانہ بنیاد پر  48 فیصد کی بہتری آئی ہے۔

مالی سال 2023 میں، ایم او آئی ایل کمپنی نے اپنے قیام کے بعد سے دوسری سب سے زیادہ پیداوار  درج  کی۔ اس سال خام  مینگنیز کی فروخت 11.78 لاکھ ٹن رہی جو  بازار کی صورتحال کی  وجہ سے مالی سال  2022 کے مقابلے  تھوڑی سی  کم ہے۔ مالی سال 2023 کے دوران ای ایم ڈی  کا  فروخت کاروبار بھی ایک نئی اونچائی پر پہنچ گیا جس میں سی پی ایل وائی سے 100 فیصدسے بھی  زیادہ  کا اضافہ درج کیا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DXL8.jpg

کمپنی نے مالی سال 2023 میں 245 کروڑ روپے کا ریکارڈ سرمایہ جاتی خرچ (کیپیکس) حاصل کیا ، جو سال کے خالص منافع (پی اے ٹی) کے تقریباً برابر ہے۔ ایم او آئی ایل نے مالی سال 2023 میں 41,762 میٹر کی سب سے اچھی  ایکسپلوریشن کور ڈرلنگ کی ہے جو پچھلے 5 برسوں میں حاصل شدہ اوسط    ایکسپلوریشن کا 2.7 گنا ہے۔ یہ نہ صرف اپنی موجودہ کانوں سے اضافی  پیداوار کی بنیاد بنے گا بلکہ ملک میں نئی  مینگنیز کانوں کو کھولنے کی  بنیاد کے طور پر بھی کام کرے گا۔

کمپنی نے مالی سال 2023 کے دوران 334.45 کروڑ روپے اور 250.59 کروڑ روپے کا ٹیکس سے قبل کا منافع (پی بی ٹی) اور  ٹیکے کے بعد کا منافع (پی اے ٹی) حاصل کیاہے۔ ایم او آئی ایل کے ذریعہ   سفارش شدہ  سال کے لیے کل منافع 3.69 روپے فی شیئر ہے ( 3.00 روپے فی شیئر ادا کئے گئے  عبوری منافع سمیت)۔

اس موقع پر  ایم او آئی ایل کے  چیف مینجننگ ڈائرکٹر جناب اجیت کمار سکسینہ نے بتایا کہ  کمپنی ترقی کی اونچی شرح  کے حصول کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس کے لیے خصوصی اسکیمیں پہلے ہی بنائی جاچکی ہیں ۔ کمپنی مالی سال 2024 میں دو عددوں پیداوار میں اضافہ کے ہدف کے بارے میں پوری طرح پراعتماد ہے۔

ایم او آئی ایل    کے بارے میں :ایم او آئی ایل   حکومت ہند  کی فولاد کی وزارت کے انتظامی  کنٹرول کے تحت   ایک شیڈول – اے  منی رتن زمرہ -1 سی پی ایس ای ہے ۔ایم او آئی ایل 45 فیصد مارکٹ حصہ داری کے ساتھ ملک میں خام مینگنیز  کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔یہ  مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش  ریاستوں میں گیارہ کانوں کو آپریٹ کررہا ہے ۔ کمپنی نے 2030 تک اپنی پیداوار  تقریباً دوگنی کرکے 3.00 ملین ٹن تک  کرنے کا آرزومندانہ نشانہ رکھا ہے۔ ایم او آئی ایل ریاست مدھیہ پردیش کے دیگر علاقوں کے علاوہ گجرات، راجستھان اور اڈیشہ ریاست میں بھی کاروباری مواقع کی  تلاش  میں ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5592)



(Release ID: 1928179) Visitor Counter : 141