مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

میری لائف ، میرا سووچھ شہر


سووچھتا بھی اور  طرز زندگی کے لئے ماحولیات بھی

لاکھوں شہری  آر آر آر مراکز میں  اپنے استعمال میں  نہ آنے والی اشیاء کا عطیہ کرتے ہیں

Posted On: 26 MAY 2023 2:08PM by PIB Delhi

سووچھتا ایک ایسی عادت ہے، جسے شہریوں  نے  اپنی  روز مرہ  کی طرز زندگی میں  شامل کرلیا ہے۔ ریڈیوز، ری یوز،   ری سائیکل شہری  صاف صفائی کا ایک اہم حصہ  ہے اور مہم  ‘میری لائف  میرا سووچھ شہر شہریوں کی قیادت  میں  ایک تاریخی تحریک میں تبدیل ہوگئی ہے۔ اب تک ملک  بھر میں کھولے گئے  تقریبا 13  ہزار  ریڈیوز ، ری یوز، ری سائیکل ( آر آر آر)  مراکز میں  17  لاکھ سے زیادہ شہریوں  نے  رضا کارانہ طور سے  استعمال میں  نہیں رہنے والی  پرانی کتابیں ، کپڑے ، کھلونے وغیرہ  عطیئے میں  دیئے ہیں۔ ان اشیاء  کو  دوبارہ  استعمال کے لئے  جدید  اور  ری سائیکل کیا جائے گا۔ صاف صفائی کے لئے  شہری  اس کام کو  جن آندولن  میں بدلنے کے لئے  جو کچھ بھی کرنا ہے، اس سے زیادہ کرنے کے لئے  عہد بند ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EC4W.jpg

کرناٹک کے شہری قریب ترین  آر آر آر مرکز میں  سائیکل عطیہ کرتے ہوئے

ملک بھر سے  تمام علاقوں سے شہریوں کے ذریعہ اس کام میں تعاون  دیا جا رہا ہے۔ خواہ وہ  موسیقی  کے آلات  ہوں، یا استعمال  نہ  کی جارہی  پلاسٹک کی بوتل ہو، یا  پرانے مکسر گرائنڈر سے لے کر  سائیکل ہو ۔ شہری  آر آر آر  کے  منتر کو  اپناتے ہوئے  سنجیدگی سے  عطیہ کر رہے ہیں۔ ایسا اس مہم کے تحت دیکھا جا رہا ہے۔

جبکہ کرناٹک کے شہری  قریب ترین  آر آر آر مرکز میں  سائیکل کا عطیہ کرتے  ہیں،  رائے پور میں لوگوں نے  گٹار  اور  ہارمونیم جیسے  موسیقی کے آلات  جمع کئے۔ رائے پور کے  70 وارڈوں کے 1200  شہریوں نے  پہلے دن  آر آر آر مرکز میں  کافی تعاون دیا۔ خواتین  کے اپنی  مدد آپ کرنے والی  سووچھتا دیدی  اور دیگر  غیر سرکاری تنظیمیں بھی  مدد کرنے کے لئے  اس مہم  میں شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OYEY.jpg

دھوری، پنجاب

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا  میں مختلف خواتین گروپوں نے  گھر گھر جاکر  پرانے کپڑے ، جوتے  اور دیگر  استعمال کی گئی  چیزوں کو جمع کیا۔ اب تک  500  سے زیادہ کپڑے جمع کئے جاچکے ہیں۔ پنجاب  کے  ماہل پور میں  طلباء کالج کے کمپلیکس میں  ایک  آر آر آر مرکز کھولنے کے لئے جمع ہوئے۔ غازی آباد میں  35  این جی او  اور 24  ریزیڈنٹس ویلفئیر سوسائٹیز  مل کر  شہر میں  پانچ  آر آر آر سینٹر چلارہے ہیں۔ کرناٹک میں  20  ہزار سے زیادہ شہریوں  نے  تقریبا 450  آر آر آر مراکز  کا دورہ کیا۔ شہریوں  نے  پلاسٹک، کپڑے، پرانی کتابیں اور جوتے چپل جمع  کئے۔ خاتون ایس ایچ  جی گروپ  بھی  استعمال کئے گئے ان کپڑوں سے  بیگ بنانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں، جو  شہریوں کے ذریعہ عطیہ کئے جارہے ہیں۔ کیرالہ کے کوزی کوڈ کے شہری ، تریپورہ  کے کھو وائی، پنجاب  کے دھوری، مہاراشٹر کے نوی ممبئی ،  گوا کے مارگاؤں اور کئی  دیگر آر آر آر مراکز میں استعمال  نہیں کی جارہی اشیاء کا تعاون کرتے دیکھے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032KC6.jpg

اتنا ہی نہیں  نوی ممبئی کے شہریوں کو بھی  ڈی – مارٹ کے  تعاون سے  اپنی طرح کا  پہلا ری سائیکل مارٹ ملا ہے، جہاں  روزانہ استعمال کی جانے والی  اشیاء کو ردی سمجھا جاتا ہے، جنہیں  روزانہ کی خریداری کی  ضرورتوں کے لئے  ڈی-  مارٹ پر  کوپن پیدا کرنے کے لئے کاروبار کیا جاسکتا ہے۔ پنویل میں شہریوں نے رضاکارانہ طور  سے  25  کلو  پرانے جوتے اور چپلیں عطیہ کی ہیں۔ کچھ انوکھی اور  اختراعی پہلیں بھی  میری زندگی  میرا سووچھ شہر  مہم  کو  دلچسپ بنارہی ہیں۔  مانیسر  کے  اسکولی طلباء  نے  پینٹنگ مقابلے میں حصہ لیا  اور  آر آر آر کی تھیم پر  دیواروں اور پرانے ٹائروں کو پینٹ کیا۔ آر آر آر کو  آگے بڑھانے کے لئے  مانیسر کے شہریو ں نے  ایک انسانی  سیریز  بھی بنائی۔ پونے کے  پمپری- چینچواڈ نے  اپنا آر آر  آر سینٹر  ویسٹ  میٹیریل سے بنایا ہے۔

درحقیقت سووچھ شہر بنانے کے لئے  شہری ، رضا کار ، آر ڈبلیو اے   ممبر، ایس ایچ جی  گروپ، تولپ انٹرن تمام لوگ اس شہر میں  شامل ہو گئے۔ در حقیقت  آر آر آر کر بڑھاوا دینے کا یہ  ایک انوکھا طریقہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009P39M.jpg

کوزی کوڈ، کیرالہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006WDRL.jpg

کرناٹک

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010EESE.png

کھو وائی، تریپورہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011496H.png

وجے واڑہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ج ق- ق ر)

U-5579



(Release ID: 1928044) Visitor Counter : 90