امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر  امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو قوم کو وقف کیا ہے، یہ عمارت صرف لوگوں کی آرزوؤں کے پورا ہونے کی جگہ نہیں ہے بلکہ امرت کال کے دوران ہر شعبے میں بہتری کی جانب ہندوستان کے سفر کی شروعات کی جگہ بھی ہے

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے ملک کے خواب کو ریکارڈ وقت میں پورا کرنے والے شرم یوگیوں کی محنت کے لیے بھی شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینگول نصب کرنے سے ہندوستان کی ثقافتی وراثت اور اس کے موجودہ دور کے درمیان پل کی تعمیر ہوئی ہے

یہ ہندوستان کی آئندہ نسلوں کو ہماری شاندار وراثت میں حقیقت پسندی کی خوبیوں کی اہمیت کے بارے میں یاد دلاتا رہے گا

Posted On: 28 MAY 2023 3:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی۔ ٹویٹس کے ذریعے جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو قوم کو وقف کیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ عمارت صرف لوگوں کی آرزوؤں کے پورا ہونے کی جگہ نہیں ہے بلکہ امرت کال کے دوران ہر شعبے میں بہتری کی جانب ہندوستان کے سفر کی شروعات کی جگہ بھی ہے۔‘‘

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے ملک کے خواب کو ریکارڈ وقت میں پورا کرنے والے شرم یوگیوں کی محنت کے لیے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینگول نصب کرنے سے ہندوستان کی ثقافتی وراثت اور اس کے موجودہ دور کے درمیان پل کی تعمیر ہوئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ہندوستان کی آنے والی نسلوں کو ہماری شاندار ثقافت میں حقیقت پسندی کی خوبیوں کی اہمیت کے بارے میں یاد دلاتا رہے گا۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5562


(Release ID: 1927916) Visitor Counter : 138