وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب  دھرمیندر پردھان تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی میں رابطےاور تعاون کی تلاش  کے لیے سنگا پور کے تین روزہ دورے پر

Posted On: 28 MAY 2023 3:49PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹر پرینیور شپ  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی میں دو طرفہ  مصروفیت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے آج سنگاپور کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

دورے کے دوران، جناب پردھان سنگاپور کی حکومت کے مختلف اہم وزراء سے ملاقات کریں گے جن میں سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ مسٹر لارنس وونگ، سینئر وزیر مسٹر تھرمن شانموگرٹنم، وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن، وزیر تجارت و صنعت مسٹر گان کم یونگ اور وزیر تعلیم مسٹر چن چن سنگ شامل ہیں۔

جناب پردھان مختلف تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کریں گے جن میں سنگاپور اسپیکٹرا سیکنڈری اسکول، نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی  (این ٹی یو)، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ایجوکیشنل سروسز (آئی ٹی ای ای ایس)، سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن (ایس یو ٹی ڈی)شامل ہیں۔ وہ  سنگاپور حکومت کے تحت نوڈل ایجنسی، اسکل فیچر سنگاپور (ایس ایس جی) کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ یہ ایجنسی ہنرمندی کے مستقبل سے متعلق تحریک کے نفاذ کوفروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے۔

اپنے دورے کے دوران،جناب دھرمیندر پردھان ہندوستانی  تارکین وطن اور اوڈیا ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔ وزیر  موصوف سنگاپور میں آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے سابق طلباء سے بھی بات چیت کریں گے۔

ہنر مندی کی ترقی کے میدان میں ہندوستان اور سنگاپور کی طویل عرصے سے شراکت داری ہے۔ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے تحت ایجوکیشن ورکنگ گروپ کے فوکس ایریا میں سے ایک زندگی بھر سیکھنے اور کام کے مستقبل کو فروغ دینا ہے۔ 25 اپریل 2023 کو، سنگاپور کی وزارت تعلیم کے تعاون سے بھونیشور، اوڈیشہ میں ایجوکیشن ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کے تحت "کام کا مستقبل: ہندوستان اور سنگاپور کی ہنر مندی اورحکمرانی کا ماڈل " کے موضوع  پرسنگا پور کی  وزارت تعلیم اور وزارت  صنعت و  تجارت کے تعاون سے  ایک مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔  ورکشاپ کے دوران ہونے والی بات چیت سے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان مستقبل میں ہنر مندانہ تعاون کے لیے ایک روڈ میپ بنانے میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

5560




(Release ID: 1927898) Visitor Counter : 115