کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے دواسازی کی صنعت  کے سرکردہ سی ای اوز  کے ساتھ گول میز کانفرنس سے خطاب کیا


ترقی کو فروغ دینے کےلئے ہمیں دنیا میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کےلئے مسابقتی سطح کو برقرار رکھنا چاہئے:ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

عالمی دواسازی کے طور پر اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کےلئے ،ہمیں تحقیق و اختراع پر زیادہ توجہ دینے  کے ساتھ ساتھ  معیار اور کفایتی  تعمیر  پر توجہ دینے کی ضرورت ہے:ڈاکٹر مانڈویہ

Posted On: 27 MAY 2023 1:20PM by PIB Delhi

کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں اور صحت اور خاندانی بہبود  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے آج دواسازی اور طبی آلات کے شعبہ پر آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے دن ملک میں دواسازی کی صنعت کے سرکردہ ایگزیکیوٹو افسروں کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقع پر میڈیکل  شعبہ کی سکریٹری محترمہ ایس اپرنا بھی موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G9CX.png

 

صنعت کی ترقی کی رفتار کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  اس صنعت میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے اور عالمی دواسازی کے طورپر  اپنی  مقبولیت کو برقرار رکھنے کےلئے ہمیں  تحقیق اور اختراع  پر زیادہ توجہ دینے کے ساتھ ساتھ معیار اور کفایتی  مینوفیکچرنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر  مانڈویہ  نے شراکت داروں سے موجودہ مواقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروڈکشن  سے وابستہ  ترغیبی  اسکیموں کے ساتھ ساتھ آئندہ  طبی پارکوں کے طورپر  مناسب سرمایہ کاری سے سودمند نتائج مل رہے ہیں۔ترقی کو فروغ دینے کےلئے ہمیں دنیا  میں اپنی موجودگی کو مضبوط  بنانے کےلئے مسابقتی  سطح کو برقرار رکھنا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JC50.png

 

حکومت کے عزم اور عہد  کو دہراتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہاکہ سرکار صنعتوں کے مطابق اور تعاون سے منسلک مواقع  کا خیر مقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ  ملک کی ترقی کے لازمی حصے کے طور پر  حکومت اور صنعتوں کو مجموعی ترقی حاصل کرنے کےلئے متحد ہوکر کام کرنا چاہئے۔

حکومت کی حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے اپنی تفصیلی پیش کش میں متعلقہ کارروائی سے وابستہ مسئلوں کے ساتھ  قیمتوں کا تعین، ریگولیٹری، پالیسی اور حکمت عملی کے پہلوؤں کا حل تلاشنے  کےلئے شراکت داروں کو اپنے  مشورے دینے کی دعوت دی تاکہ ان مشوروں کی مدد سے پالیسی  حمایت اور ترقی کو سہولیات سے آراستہ بنانے کےلئے ان پر مناسب غوروخوض کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LY0O.png

صنعت کے ممکنہ مستقبل کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے،دواسازی کے محکمے  کی سکریٹری محترمہ ایس اپرنا نے حصہ لینے والے نمائندوں سے اپیل کی  کہ وہ سبھی کےلئے ایک مضبوط ایکوسسٹم  کو فروغ دینے میں پالیسی سازوں اور حکومت کو سہولت کے لئے  مندرجہ ذیل چار مراحل پر عمل درآمد کرنے کےلئے مجموعی طورپر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

گول میز کانفرنس  میں 60  سے زیادہ  کمپنیوں کے نمائندوں کو ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر مدعو کیا گیا، جس کی نمائندگی سینئر قیادت کے ذریعہ کی گئی۔اس کانفرنس  میں قومی اور بین الاقوامی بازاروں کے صنعت سے متعلق کئی سربراہ  بھی موجود تھے۔اس موقع پر طبی محکمے  کے جوائنٹ سکریٹری  جناب این یوراج ،سینئر اقتصادی مشیر  جناب اودھیش  کمار چودھری،نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ  اتھاریٹی،ڈی سی جی آئی کی رکن سکریٹری محترمہ ونود کوتوال،این پی پی اے کے صدر ڈاکٹر راجیو رگھوونشی ،جناب کملیش پنت،مختلف صنعت شراکت دار اور  ماہر تعلیم  اور فیڈریشنوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

دواسازی اور طبی آلات کے شعبہ پر  محیط بین الاقوامی کانفرنس کے بارے میں :

اس اہم سالانہ کانفرنس کا انعقاد  دو دن کیا جائے گا۔26 مئی 2023 کا دن ‘‘سسٹین ایبل  میڈ ٹیک 5.0 :اسکیلنگ  اینڈ انو ویٹنگ انڈین میڈٹیک ’’ موضوع پر انڈیا میڈیکل ڈیوائس سیکٹر کےلئے مختص ہوگا اور 27 مئی 2023 کا دن  ‘‘بھارتیہ فارما صنعت  :اختراع کے ذریعہ سے معیار فراہم کرنا’’موضوع پر دواسازی  کے شعبہ کےلئے مختص  ہوگا۔

 

ش ح ۔ا م۔

U:5543


(Release ID: 1927813) Visitor Counter : 112