نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم  نے نیتی آیوگ کی 8ویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی


وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیم انڈیا کے طور پر کام کرنا چاہیے  اور  وکست بھارت @ 2047 کے لیے  لوگوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنا چاہیے

وزیر اعظم نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ  وہ امرت کال کے ویژن کو حاصل کرنے   کی خاطر ملک کو آگے لے جانے کے لئے نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر  کام کریں

وزیر اعظم نے مختلف ترقیاتی  معاملات ، مالیاتی نظم و ضبط، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پانی کے تحفظ سمیت دیگر  کے بارے میں بات کی

ریاستوں کے وزراء   اعلیٰ  اور   لیفٹننٹ گورنر وں نے پالیسی کی سطح پر مختلف تجاویز پیش کیں اور ریاستوں سے متعلق مخصوص مسائل کا ذکر کیا  ، جن کے لیے مرکز-ریاست تعاون کی ضرورت ہے

میٹنگ میں 19 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں     نے شرکت کی

Posted On: 27 MAY 2023 7:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  نیتی آیوگ کی 8ویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ  نئی دلّی  میں پرگتی میدان  کے نیو کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔ اس میں 19 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرنے والے وزرائے اعلیٰ/ لیفٹیننٹ گورنروں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیم انڈیا کے طور پر کام کرنا چاہیے  اور  2047  ء میں وکست بھارت کے لئے لوگوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنا چاہیے ۔  انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ ریاستوں کو اگلے 25 سالوں کے لیے اپنی حکمت عملی تیار کرنے اور اسے قومی ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ملک امرت کال کے لیے اپنے ویژن کو حاصل کرنے کی طرف  تیزی سے آگے بڑھ سکے ۔

وزیر اعظم نے  کہا کہ نیتی آیوگ کوآپریٹو اور مسابقتی وفاقیت کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے  ، جیسے  امنگوں والا ضلع پروگرام ( اے ڈی پی )   اور  امنگوں والا  بلاکس پروگرام  ( اے بی پی )  ۔ یہ دونوں پروگرام مرکز، ریاستوں اور اضلاع کے طور پر مل کر کام کرنے کی  قوت  اور  زمینی سطح پر عام شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ڈاٹا پر مبنی حکمرانی کے اثرات کو ظاہر کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے  موٹے اناج کے بین الاقوامی سال میں شری انا کو فروغ دینے کے لیے ریاستوں اور مرکز کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امرت سروور پروگرام کے ذریعے پانی کے تحفظ کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی   زور دیا ۔

وزیر اعظم نے ریاستی سطحوں پر مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ گتی شکتی پورٹل کو نہ صرف بنیادی ڈھانچے اور رسد کے لیے بلکہ مقامی علاقے کی ترقی اور سماجی بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کے لیے بھی فعال طور پر استعمال کریں۔

ملک میں منعقد ہونے والے جی 20   اجلاسوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جہاں جی 20   نے عالمی سطح پر  بھارت کو عزت بخشی ہے، وہیں اس نے ریاستوں کو عالمی سطح پر پہچان بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

وزیر اعظم نے عالمی ضروریات کو پورا کرنے، ایم ایس ایم ایز   کو سپورٹ کرنے، ملک کی سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دینے،  معمولی جرائم کو مجرمانہ قرار دینے  سمیت ریاستی سطح پر تعمیل کو کم کرنے  ، ایکتا مالز کی تشکیل کے مقصد سے لوگوں کو ہنر مند بنانے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔ ناری شکتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے خواتین کی زیر قیادت ترقی کی اہمیت  کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے   2025  ء تک ٹی بی کی لعنت کو ختم کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔

ریاستوں کے  وزیر اعلیٰ  / لیفٹیننٹ گورنروں نے پالیسی کی سطح پر مختلف تجاویز  پش کیں۔ انہوں نے ریاستوں سے متعلق مخصوص مسائل کا تذکرہ کیا ، جن کے لیے مرکز-ریاست تعاون کی ضرورت ہے۔ ان کی طرف سے  پیش کردہ چند اہم تجاویز اور بہترین طریقوں میں سبز حکمت عملی کا انتخاب، زون وار منصوبہ بندی کی ضرورت، سیاحت، شہری منصوبہ بندی، زراعت،  ہنر مندی کا معیار، لاجسٹکس وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں شرکت کرنے اور اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کرنے پر  ریاستوں کے وزیراعلیٰ اور  لیفٹننٹ گورنروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ ریاستوں کے خدشات، چیلنجوں اور بہترین طریقوں کا مطالعہ کرے گا اور اس کے بعد آگے کی منصوبہ بندی کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 5541


(Release ID: 1927769) Visitor Counter : 196