وزارت آیوش
حیدرآباد میں ’یوگ مہوتسو‘ میں 50,000 پرجوش لوگوں کی شرکت
تلنگانہ کے عزت مآب گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندرراجن تقریب کی مہمان خصوصی تھیں
مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا – ’’یوگ نے سبھی ذات ، نسلی، صنفی، مذہبی اور قومیت کی دیواروں کو پار کیا ‘‘
اس سال یوگ کے بین الاقوامی دن کا موضوع ہے ’وسودھیو کٹمبکم کے لئے یوگ‘
Posted On:
27 MAY 2023 4:42PM by PIB Delhi
آج یہاں این سی سی پریڈ گراؤنڈ میں منعقد’یوگ مہوتسو‘ میں 50,000 پرجوش لوگوں نے شرکت کی۔ حکومت ہند کی آیوش وزارت کے تحت مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ (ایم ڈی این آئی وائی) ، نے یوگ کے بین الاقوامی دن کے 25 دن پہلے ’ یوگ مہوتسو‘ کااہتمام کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کی عزت مآب گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندرراجن مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ساتھ ہی آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی علاقہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی ، آیوش کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی نے بھی اس تقریب کی رونق بڑھائی ۔ یوگ مہوتسو کو اور بھی پرجوش بنانے کے لئے شہر کی کئی ہستیاں بھی موجود تھیں، جن میں پدم بھوشن یافتہ اور معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اور کوچ پلیلا گوپی چند، اداکار وشواکسین کے علاوہ کرشن چیتنیا وغیرہ بھی شامل تھے۔ مورارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایشور باسورڈی، نے اس پروگرام میں کامن یوگا پروٹوکول (سی پی پی) کو کنڈیکٹ کیا اور ہزاروں شرکاء نے روحانی توانائی سے بھرپور پروگرام میں یوگ کیا۔
اس موقع پر تلنگانہ کی عزت مآب گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندرراجن نے کہاکہ، ’’ آج یہاں اس تقریب میں یوگ کے لئے حاضر ہونا میرے لئے خوشی کی بات ہے۔ یہ ہم سبھی کے لیے خوشی اور صحت کا فیسٹیول ہے۔ میں سبھی سے یوگ کو اپنانے کی اپیل کرتی ہوں۔ یوگ آپ کو خوش دیتا ہے، یہ آپ کو صحت مند بناتا ہے اور یوگ سے آپ خوش بھی ہوتے ہیں۔
تقریب میں موجود مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سربانند سونووال نے کہا، ’’آج، اس یوگ مہوتسو میں ہزاروں پرجوش لوگوں کو یوگ کے ذریعہ اچھی صحت کے لیے شرکت کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہندوستان کی قابل فخر وراثت یوگ کو اس وقت اور بھی زیادہ طاقت ملی جب پوری عالمی برادری نے ہر سال 21 جون کو یوگ کا بین الاقوامی دن منانے کا فیصلہ کیا۔ آج، یوگ دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ رہا ہے اور لوگوں کی جسمانی، ذہنی اور روحانی خوشحالی کا ذریعہ بن رہا ہے۔ یوگ نے سبھی طرح کی ذات پات، نسلی، صنفی، مذہبی اور قومیت کی دیواروں کو پارکرکے سماج میں اپنی قبولیت میں اضافہ کیا ہے۔ پوری دنیا میں آج لوگ اپنی صحت کے لیے اسے اپنا رہے ہیں۔ اس سال یوگ کے بین الاقوامی دن کا موضوع- وسودھیو کٹمبکم کے لیے یوگ حقیقت میں موزوں ہے۔ یہ صحیح معنی میں قومی اور عالمی پلیٹ فارم پر یوگ کے تئیں لوگوں کے جذبہ اور اس کی قبولیت کا اشارہ ہے۔ گاؤوں سے لےکر شہری باشندوں تک ، طلباء سے لے کر گھریلو خواتین اور کارپوریٹ ملازمین تک، سبھی اپنے آپ کو جسمانی اور ذہنی طور پرصحت مند رکھنے کے لیے یوگ کو اپنا رہے ہیں ۔ ہمارے کرشمائی وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی انتھک کوششوں کی وجہ سے یوگ کا اثر اور بین الاقوامی برادری کے درمیان اس کی قبولیت بڑھ رہی ہے۔ آج پوری دنیا نے مجموعی صحت اور تندرستی کے وسیلے کے طور پر یوگ کو اپنا لیا ہے۔
مرکزی وزیر جناب سونووال نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس سال یوگ کا بین الاقوامی دن منانے کے لئے ، بین الاقوامی ، ملکی اور مقامی سطحوں پر کئی نئی پہل قدمیاں کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا، ’’ بین الاقوامی سطح پر 21 جون کو وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی مددسے کئی بندرگاہوں، جہازوں پر شاندار طریقہ سے یوگ کیا جائے گا اور اوشن رِنگ آف یوگ منائی جائے گی۔ کئی دوست ملکوں کے بھی اس پروگرام میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح آرکٹک سے انٹارکٹیکا میں بھی یوگ کا مظاہرہ کیا جائے گا ، جس میں پرائم میریڈیئن لائن پر یا اس کے آس پاس کے ملک بھی یوگ میں شامل ہوں گے ۔ آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس وکرمادتیہ کے فلائٹ ڈیکس پر اجتماعی طور پر یوگ کیا جائے گا ۔ یوگ بھارت مالا کے تحت، ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ، ہندوستانی ساحلی محافظ اور بارڈر روڈز آرگنائزیشن بھی سرحدوں پر ،ساحلی علاقوں پر اور جزائر پر یوگ کا مظاہرہ کر کے یوگ بھارت مالا بنائیں گے۔ شمالی اور جنوبی قطب کے علاقوں میں بھی یوگ ہوگا۔ ہمادری - سوالبارڈ، آرکٹک میں ہندوستانی تحقیقی مرکز اور انٹارکٹیکا میں تیسرا ہندوستانی تحقیقی مرکز - بھارتی بھی اس تقریب سے جڑیں گے ۔ مقامی سطح پر، پنچایتوں، آنگن واڑیوں، آشا/اے این ایم کارکنوں کو بھی یوگ کی مشق کی سرگرمیوں سے جوڑا جائے گا ۔ اسی طرح صحت اور آیوش کی وزارتوں کے صحت اور تندرستی کے مراکز ، جو کہ ملک بھر میں 1.5 لاکھ سے زیادہ ہیں اور امرت سرووروں (جن کی تعداد تقریباً 50 ہزار ہے)میں بھی یوگ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ۔ اس سال ’ہر آنگن یوگ ‘کو صحیح جذبے کے ساتھ ہوتاہوا دیکھا جاسکے گا۔
یوگا مہوتسو میں جناب جی کشن ریڈی نے کہا، ’’یوگ دنیا کو ہندوستانی وراثت سے حاصل ہونے والا انوکھا تحفہ ہے جو پوری انسانیت کو صحت مند بناتا ہے اور خوش فراہم کرتا ہے۔ آج ہم سبھی اتنی بڑی تعداد میں یہاں موجود ہیں اور آپ کا یہاں ہونا یوگ کے تئیں آپ کے دل میں موجود گہرے جذبات کوظاہر کرتا ہے۔ ہندوستانی ثقافت کی اس انوکھی وراثت کو ہمارے فعال وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی ملی تحریک سے نیا جوش و جذبہ ملا ہے اور آج یہ صحت مند طرز زندگی کے لیے دنیا بھر میں ایک تحریک بن چکا ہے۔ آج کی دنیا میں خود کو پرسکون اور مرکوز رکھنے کے لئے یوگ کا رول کافی زیادہ ہے۔ ہم سبھی کو یوگ کو اپنانا چاہئے اور اس کی باقاعدہ مشق کے ذریعہ اس کا ہمیشہ اتسو منانا چاہئے۔ یوگ کے بین ا الاقوامی دن کی طرف آگے بڑھتے ہوئے آئیے ہم سبھی مل کر اسے اور کامیاب بنائیں۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں، آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی نے کہا، ’’یوگ کے بین الاقوامی دن کو پوری دنیا میں لوگ جانتے ہیں ۔ ہمارےعزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دوراندیشی کا ہی نتیجہ ہے کہ یوگ کی قدیم سائنس نے جدید دنیا میں صحت کے شعبے اپنی جگہ بنائی ہے اور دنیا کے تقریباً ہر ایک ملک نے اسے اپنایا ہے۔ یوگ کے بین الاقوامی دن 2023 کے 25 دن پہلے اس موقع پر میں ایک بار پھر آپ سبھی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں آپ سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مشعل کو روشن رکھیں۔
اس تقریب میں ویدیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری،وزارت آیوش کے علاوہ کویتا گرگ ، جوائنٹ سکریٹری ، وزرت آیوش سمیت مرکزی حکومت اور تلنگانہ ریاستی حکومت کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔اس پروگرام میں ٹیبل ٹینس کھلاڑی نینا جیسوال، اداکارہ ایشا ربا، پتنجلی یوگا پیٹھ کے جی سریدھر راؤ، نیشنل یوگاسنا اسپورٹس فیڈریشن کے جوائنٹ سکریٹری نندنم کروپاکر سمیت دیگر معززشخصیات اور مہمانان نے بھی شرکت کی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5536)
(Release ID: 1927753)
Visitor Counter : 146